شعیب اختر پاکستان سپر لیگ متاثر ہونے پر چین پر برست پڑے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شعیب اختر پاکستان سپر لیگ متاثر ہونے پر چین پر برست پڑے
شعیب اختر پاکستان سپر لیگ متاثر ہونے پر چین پر برست پڑے

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے عالمی سطح پر تیزی سے پھیلتے کورونا کے سبب (پی ایس ایل) متاثر ہونے پر مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے چین کے عوام کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

شعیب اختر نے چینی عوام کی کھانے پینے کی عادات کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ مجھے سمجھ نہیں آتی جب اللہ نے حلال جانور بنائے ہیں تو آپ لوگ حرام کیوں کھاتے ہیں؟۔آپ لوگ چمگادڑ، بلی، کتے کیوں کھاتے ہیں، ان کا پیشاب پینا ہے، خون پینا ہے اور پوری دنیا میں وائرس پھیلا دینا ہے، مجھے یہ بات سمجھ نہیں آرہی کیونکہ چینیوں نے پوری دنیا کو داؤ پر لگا دیا۔

انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کے تیزی سے پھیلاؤ کے سبب پاکستان سپر لیگ کے شیڈول کو تبدیل کرتے ہوئے اس مین چار دن کی کمی کردی گئی اور اب تک 14 نامور غیر ملکی کھلاڑی لیگ ادھوری چھوڑ کر وطن واپس لوٹ چکے ہیں۔

پاکستان میں پہلی مرتبہ پی ایس ایل آئی تھی تاہم اب کورونا کی وجہ سے غی ملکی کھلاڑی واپس جا رہے ہیں، لیگ اب تماشائیوں کے بغیر منعقد ہو گی۔بھارت اور بنگلہ دیش کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اللہ نہ کرے کہ بھارت اور بنگلہ دیش میں یہ وبا پھوٹ پڑے کیونکہ صرف ممبئی میں روزانہ 90 لاکھ افراد ٹرین میں سفر کرتے ہیں اور اگر خدا نخواستہ وہاں لوگ بیمار ہو گئے تو بھارت اور بنگلہ دیش کے اسپتالوں میں جگہ ہی نہیں ہے۔

Related Posts