افغانستان کیخلاف بھارت کی فتح، شعیب اختر نے میچ فکسنگ کا تاثر مستردکردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان
بہت جلد چھری کے نیچے جانے والا ہوں، شعیب اختر کی ٹوئٹ پر مداح پریشان

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بالر شعیب اختر نے افغانستان کے خلاف بھارت کی فتح کے متعلق میچ فکسنگ کے تاثر کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغان ٹیم نے درست پلاننگ نہیں کی۔

تفصیلات کے مطابق دنیا کے تیز ترین بالر شعیب اختر نے نجی ٹی وی پروگرام جشنِ کرکٹ میں گفتگو کے دوران کہا کہ میچ فکسنگ کی بات درست نہیں، جتنی مصیبت میں افغان ٹیم نے پاکستان کو ڈالا، اس کی نصف بھی بھارت کو برداشت نہیں کرنی پڑی۔

یہ بھی پڑھیں:

ٹی 20ورلڈ کپ،بھارت نے افغانستان کو 66رنز سے شکست دیدی

 ورلڈ کپ، نیوزی لینڈ نے اسکاٹ لینڈ کو 16 رنز سے شکست دے دی

گفتگو کے دوران قومی ٹیم کے سابق اسپنر مشتاق احمد نے کہا کہ افغان کپتان کی ناقص حکمتِ عملی کے باعث بھارت 20 سے 30 رنز زیادہ بنا گیا، افغان ٹیم اچھی بیٹنگ بھی نہیں کر پائی۔ انضمام الحق نے کہا کہ پریشر کے دوران چھوٹی ٹیموں کا توازن خراب ہوجاتا ہے۔

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق بیٹر انضمام الحق نے کہا کہ دباؤ کے دوران چھوٹی ٹیمیں بہتر کرکٹ نہیں کھیل سکتیں، افغان کھلاڑی مجیب کی انجری کے باعث بھی ٹیم کو بہت مسئلہ ہوا۔ ہمارے ہمسایہ ملک افغانستان کی ٹیم جیسا کھیلتی، اس قسم کا کھیل پیش نہیں کرسکی۔

گزشتہ روز ٹی 20 ورلڈ کپ کے سپر 12 مرحلے کے دوران گروپ 2 کا میچ ہوا جس میں بھارت نے افغانستان کو 66 رنز کے طویل مارجن سے ہرایا۔ افغان ٹیم فیلڈنگ، بیٹنگ اور بالنگ سمیت کرکٹ کے تمام شعبہ جات میں ناکام نظر آئی۔

دوسری جانب بھارتی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 211رنز کا بھاری بھرکم ٹارگٹ دیا جس کے جواب میں افغان ٹیم نے 20 اوورز میں 7 وکٹیں گنوا کر صرف 144 رنز بنائے۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا تھا کہ میچ فکسڈ ہے۔ ٹوئٹر پر میچ فکسنگ ٹاپ ٹرینڈ بن گیا۔ 

 

Related Posts