اسلام آباد: پی ٹی آئی کی سینئر مرکزی رہنما و سابق وفاقی وزیر ڈاکٹر شیریں مزاری نے کہا ہے کہ کراچی میں پولیس چیف کے دفتر پر دہشت گردوں کا حملہ انٹیلی جنس کی ناکامی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں سابق وزیر شیریں مزاری نے کہا کہ کراچی پولیس آفس پر گزشتہ روز دہشت گردوں کا قابلِ مذمت اور افسوسناک حملہ ہوا جس میں 3 بہادر سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگئے۔
پشاور دھماکے کے بعد تھریٹ نہیں ملا۔ وزیر اعلیٰ
ٹوئٹر پیغام میں شیریں مزاری نے کہا کہ جتنی پریشانی دہشت گردی کے حملے سے ہوئی، اتنی ہی انٹیلی جنس اداروں کی ایک اور ناکامی کو دیکھنے سے ہوئی۔ وقت آگیا ہے کہ حکومت و ریاست دہشت گردی کے خطرے پر توجہ مرکوز کرے۔
instead of obsessing abt & targeting Imran Khan & all who support him; targeting all critics of civil & mly bureaucracy esp youth who dare to question on social media. Intel resources need to be targeting the terrorists, not used for illegal wiretaps & doctoring audios/videos!
— Shireen Mazari (@ShireenMazari1) February 18, 2023
سابق وزیرِ انسانی حقوق شیریں مزاری نے کہا کہ عمران خان اور ان کے حامیوں خاص طور پر ان نوجوانوں کو نشانہ بنانے کی بجائے سول اور عسکری بیوروکریسی دہشت گردوں کو نشانہ بنائے۔
پی ٹی آئی رہنما شیریں مزاری نے کہا کہ نوجوان سوشل میڈیا پر مختلف سوال کرنے کی ہمت کرتے ہیں۔ انٹیلی جنس وسائل غیر قانونی وائر ٹیپس اور آڈیو ویڈیوز کی تدوین کیلئے نہیں بلکہ دہشت گردوں کے خلاف استعمال ہونے چاہئیں۔