فحش ویڈیوز کیس میں چھاپہ پڑنے کے بعد بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا پر برس پڑیں، کہنے لگیں کہ تم نے خاندان کی عزت مٹی میں ملا دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق ممبئی پولیس نے پورنوگرافی کیس میں گرفتار بھارتی کاروباری شخصیت راج کندرا اور اہلیہ شلپا شیٹھی کے مابین پولیس چھاپے کے دوران ہونے والی گفتگو کھول کر رکھ دی۔
بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر پر الزام ہے کہ انہوں نے فحش فلمیں بنائیں اور موبائل ایپ پر اپ لوڈ کیں جس پر ممبئی پولیس کرائم برانچ نے راج کندرا کو 9 روز قبل گرفتار کیا۔
کرائم برانچ نے جوہو میں شلپا اور راج کندرا کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا اور 6 گھنٹوں تک بالی ووڈ اداکارہ سے مسلسل سوال و جواب کیے۔ بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ شلپا شیٹھی ٹوٹ چکی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق راج کندرا کے گھر چھاپہ مار کارروائی کے دوران شلپا شیٹھی اور شوہر کے مابین تلخ کلامی ہوئی۔ بالی ووڈ اداکارہ نے شوہر پر چلانا شروع کردیا اور صورتحال قابو سے باہر ہوگئی۔
اس دوران پولیس نے مداخلت کرکے شلپا شیٹھی کو پرسکون رہنے کی تلقین کی۔ پریشان حال شلپا شیٹھی نے چلا کر کہا کہ جب ہمارے پاس سب کچھ تھا تو آپ کو یہ سب کرنے کی کیا ضرورت پڑ گئی؟
شلپا شیٹھی نے کہا کہ ہمارے خاندان کی عزت مٹی میں مل گئی، ساکھ تباہ ہوگئی۔ بہت سارے پراجیکٹس ہاتھ سے گئے اور اہلِ خانہ کو مالی نقصان الگ اٹھانا پڑا۔
تمام تر کارروائی کے دوران ممبئی پولیس کرائم برانچ کو شک تھا کہ شلپا شیٹھی بھی فحش ویڈیوز کیس میں ملوث ہوسکتی ہیں، تاہم بالی ووڈ اداکارہ کے کیس میں ملوث ہونے کے ثبوت نہ مل سکے۔
کیس میں شلپا شیٹھی سے ایک بار پولیس اسٹیشن میں اور دوسری بار جوہو کی رہائش گاہ پر پوچھ گچھ کی گئی۔ راج کندرا نے تحقیقات میں پولیس سے تعاون سے انکار کرتے ہوئے گرفتاری بھی چیلنج کردی۔
تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ فحش ویڈیوز برآمدگی کیس میں راج کندرا کے قریبی ساتھی ریان تھورپے سمیت 9 افراد کو پولیس نے حراست میں لے رکھا ہے جن سے تفتیش جاری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے بالی ووڈ میں کام کیوں نہیں کیا؟ اصل وجہ سامنے آگئی