رواں برس 2023 کے دوران بھارتی اداکارہ شلپا شیٹھی کے بالی ووڈ میں فلمی کیرئیر 30سال مکمل ہو گئے۔ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ میں کبھی ٹاپ 10کی فہرست میں شامل نہیں ہوسکی۔
تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ میں اپنے فلمی کیرئیر کے 30 سال کی تکمیل پر اداکارہ شلپا شیٹھی کا کہنا ہے کہ میں ماضی میں رہنا پسند نہیں کرتی جبکہ پیشہ ورانہ اعتبار سے میری کارکردگی اچھی رہی ہے، یہ حقیقت اپنی جگہ کہ مجھے ٹاپ 10اداکاروں میں شامل نہیں کیا گیا۔
کرینا کپور نے ”کہونا پیار ہے“ چھوڑی نہیں تھی۔ امیشا پٹیل کا انکشاف
بھارتی میڈیا سے گفتگو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ میری زندگی میں ایک شاعرانہ انصاف موجود ہے۔ مجھے ناظرین اور مداحوں سے خوب پیار ملا لیکن کبھی ٹاپ 10اداکاروں میں نہیں گنا گیا جسے قسمت کہا جائے یا کچھ اور، یہ نہیں جانتی۔
گفتگو کے دوران اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ اگر آج آپ مجھے دیکھیں تو میں سب سے بڑی سیریز کر رہی ہوں، ایک فلم کی عکسبندی مکمل کی ہے اور ایک کثیر لسانی فلم میں کام کیا ہے۔ کم از کم آج کے روز کیلئے میرے پاس کوئی شکایت نہیں۔ ہم سب کی اپنی اپنی زندگی ہوتی ہے۔
اداکارہ شلپا شیٹھی نے کہا کہ میں نے ٹی وی کی جانب بھی ایک راستہ نکال لیا ہے۔ میرے برانڈز اچھا کام کررہے ہیں۔ میرے دونوں بچوں نے اسکول جانا شروع کردیا ہے جس سے میرے دن رات کافی مشکل ہوگئے ہیں۔ ایک ہی روز میں بہت سا کام کرنا پڑتا ہے۔