اسلام آباد: وفاقی وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ بھارت کا انتہا پند چہرہ ہر گزرتے روز کے ساتھ عالمی برادری کے سامنے بے نقاب ہورہا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت کی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر امریکی جریدے نے مہر ثبت کردی ہے۔
پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ بھارت کی دہشت گردی خطے کے امن و استحکام کیلئے شدید خطرے کا باعث ہے۔ ہر گزرتے روز کے ساتھ انتہا پسند بھارت کا چہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہورہا ہے۔
وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ ہندوتوا کی پیرو کار مودی حکومت کے تحت بھارت دُنیا بھر میں دہشت گردی کی سرپرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے۔
بھارتی ریاستی دہشت گردی اور انتہا پسندی پر امریکی جریدے نےمہر ثبت کردی ہے۔یہ دہشت گردی خطےکے امن واستحکام کیلئے شدیدخطرے کا باعث ہے۔ہر گزرتے دن کے ساتھ بھارت کا انتہا پسندچہرہ دنیا بھر میں بے نقاب ہو رہا ہے ۔ بھارت دنیا میں دہشت گردی کی سر پرست ریاست کے طور پر پہچانا جا رہا ہے ۔
— Senator Shibli Faraz (@shiblifaraz) October 10, 2020
یاد رہے کہ اِس سے قبل امریکی جریدہ فارن پالیسی نے بھارتی دہشت گردی دنیا کے سامنے بے نقاب کردی، عالمی دہشت گردی میں بھارت کوسر ِ فہرست قرار دیدیا گیا۔
امریکی جریدے فارن پالیسی نے گزشتہ روز داعش اور بھارتی روابط دُنیا کے سامنے رکھ کربھارت کو بے نقاب کر دیا،داعش اور بھارتی گٹھ جوڑ عالمی اور علاقائی خطرہ قراردیا گیا۔
مزید پڑھیں: بھارت عالمی دہشت گردی میں سر ِفہرست، داعش سےگٹھ جوڑ بے نقاب