سعود ساحر صحافت کا تابندہ ستارہ اور منفرد اسلوب کے قلمکار تھے۔شبلی فراز

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، شبلی فراز
حکومت کو بلیک میل کرکے اپوزیشن کو کچھ حاصل نہیں ہوگا، شبلی فراز

اسلام آباد: وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا ہے کہ سعود ساحر صحافت کا تابندہ ستارہ اور منفرد اسلوب کے قلمکار تھے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ نامور صحافی سعود ساحر کے انتقال پر مجھے گہرا دُکھ اور افسوس ہے۔

پیغام میں وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سعود ساحر صحافت کا ایک تابندہ ستارہ اور منفرد اسلوب رکھنے والے قلمکار اور صحافیوں کے حقوق کے سرگرم رہنما تھے۔

وزیرِ اطلاعات شبلی فراز نے کہا کہ سعود ساحر کے انتقال سے پیدا ہونے والا خلاء پُر نہیں ہوسکے گا،انہوں نے دُعا کی کہ اللہ تعالیٰ سعود ساحر کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے۔ 

یاد رہے کہ اِس سے قبل پاکستان کے نامور صحافی، شاعر اور دانشور سعود ساحر کا طویل علالت کے باعث اسلام آباد میں انتقال ہو گیا۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں  عرصے سے زیرِ علاج نامور صحافی سعود ساحر کو آج ظہر کے بعد شہرِ اقتدار کی جامع مسجد نور میں نمازِ جنازہ کے بعد سپردِ خاک کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں:  نامور صحافی اور شاعر سعود ساحر اسلام آباد میں انتقال کر گئے

Related Posts