کراچی: شہر قائد میں امن دشمنوں نے پاسبان عزاء کے رہنماء سلمان حیدر کو قتل کرکے امن وامان کی فضا خراب کردی، شہر میں کشیدگی، فائرنگ کی اطلاعات، مختلف علاقوں میں کاروبار بند کردیا گیا۔
ذرائع کے مطابق پاسبان عزاء کے جنرل سیکریٹری سلمان حیدر انچولی میں گاڑی سے اترے تھےکہ موٹرسائیکل سوار ملزمان نے تعاقب کے بعد فائرنگ کردی، چار گولیاں لگنے کی وجہ سے سلمان حیدر اسپتال پہنچنے سے پہلے دم توڑ گئے۔
مقتول سلمان حیدر پاسبان عزاء کے علاوہ مسجد و امام بارگاہ خیر العمل فیڈریشن کے بھی جنرل سیکریٹری اورشیعہ مسنگ پرسن کمیٹی کے سرگرم رکن بھی تھے،لاش عباسی شہید اسپتال منتقل کی گئی۔
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، انچولی کی دکانیں بند ہونا شروع ہوگئی۔پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی۔
مزید پڑھیں:پیدا ہونے کے جرم میں ایک اور بیٹی قتل، کراچی میں باپ نے 24 دن کی بچی کا گلا کاٹ دیا