کراچی (نگاہ محمد) آرٹس کونسل آف پاکستان میں ’’ادب فیسٹیول‘‘ کے آخری روز ’’شیری رحمن کے ساتھ ایک اجلاس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ ہم نے آزادی کئی قربانیاں دے کر حاصل کی ہے کسی نے ہمیں طشتری میں رکھ کر نہیں دی۔
انہوں نے کہا کہ میں گلیوں کی سیاست سے ہی میدان میں آئی ہوں ،ضیاالحق کے دور میں ہم آرڈیننس کے خلاف باہر نکلے، بے نظیر کی شہادت کو یاد کرتے ہوئے شیری رحمن نے کہاکہ بے نظیر بھٹو کی شہادت کے لمحات کبھی نہیں بھول سکتی۔
جس وقت ان پر قاتلانہ حملہ ہوا ہم ہسپتا ل پہنچے تو دیکھا کہ بی بی شدید زخمی اور ان کی گاڑی خون سے بھری ہوئی تھی،اس وقت ہمیں بس یہ لگ رہا تھا کہ بی بی ٹھیک ہوجائیں گی، ہماری سیاست میں خواتین کے پہننے اوڑھنے کو خبر بنا دیا جاتا ہے۔
مزید پڑھیں:آرٹس کونسل میں بارہویں عالمی اردو کانفرنس کی 4 روزہ ادبی سرگرمیوں کا احوال