جائیداد کی خاطر رشتے داروں نے راولپنڈی کے رہائشی کا جینا محال کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Relatives made life difficult of Rawalpindi man due to property

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی (یاسین ہاشمی ) راولپنڈی کے محلہ کریم پورہ باغ سرداراں کے رہائشی شیخ نوید واحد کا کہنا ہے میری والدہ کی طرف سے 2بیٹیوں اوردونوں دامادوں کے ساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا ہے جس میں ایک عدد دکان میرے نام پر ہے اس وجہ سے مخالفین کی جانب سے جان کا خطرہ ہے ۔

ان تمام با اثر افراد نے دکان کے تالے ٹوڑ کر قبضہ کر لیا ہے جس میں مقامی پولیس شامل ہے میں متعدد مرتبہ آر پی او ۔ سی پی او اور ایس ایس پی ۔ کے پاس گیا لیکن انہوں نے میری ایک بھی نہ سنی پھر میں راولپنڈی تھانہ بنی کے ایس ایچ او کے پاس گیا جس نے میری درخواست پر عمل کرنے کی بجائے اس پھاڑ دیا اور الٹا مجھے ہی دھمکیاں دینے لگا۔

مزید پڑھیں:حکومتی لنگر خانوں کے نام پر کروڑوں روپے کابھتہ وصول کئے جانے کا انکشاف

پھر اس کے بعد میرے گھر پر اس قبضہ مافیا کے لوگوں نے گزشتہ رات دروازوں پر اینٹوں سے وار کیا پھر سرکاری ملازم مدثر قبضہ گروپ نے مجھے رات بارہ بجے فون کرکے بلایا تھانے میں اس وقت 20سے25افراد موجود تھے۔

ان سب لوگوں نے مجھے پر تشدد کیا اور اسی رات دوبارہ میرے میں داخل ہوئے میرے بچوں اور بیوی کو زدوکوب کیا اور جاتے وقت میرے گھر میں موجود نقدی تقریباً 6لاکھ روپے لے گئے اور میرے بچوں کو اغواء کرنے کی دھمکیاں بھی دیں جبکہ میرے داڑھی کے بال نوچے اور ایک بولٹ 30بور اس کے ساتھ ایک خط بھیجا جس میں لکھا تھا کہ دکان کے مقدمہ سے دستبردار ہوجاؤ ورنہ تمہارے پورے خاندان کو قتل کر دیں گے ۔

اسی سلسلے میں قانون نافذ کرنے والے تمام افسران کے پاس گیا لیکن بے سود مجھے کہی دے بھی تحفظ اور انصاف نہیں ملا میرا ریاستِ مدنیہ کے دعویداروں سے سوال ہے مجھے کون تحفظ دے گا آخر میں بھی پاکستانی شہری ہوں میری اولاد میں چھوٹی دو بیٹیاں ایک بیٹا اور میری بیوی شامل ہے جائیداد کی خاطر میرے ان رشتے داروں نے میرا جینا مشکل کر دیا ہے خدارا میری قانونی مدد کی جائے مجھے اور میری فیملی کو تحفظ دیا جائے۔

Related Posts