پی پی حکومت کیخلاف روز سوموٹو نوٹس، آج حکومت سے کوئی پوچھنے والا نہیں، شیری رحمٰن

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sherry rehman

کراچی :پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت کیخلاف روز سوموٹو نوٹس لیے جاتے تھے آج حکومت سے پوچھنے والا کوئی نہیں ہے۔

کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا یہ نالائق سرکار ہے،حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ۔

کراچی میں الیکشن کمیشن دفتر میں سینیٹ انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی جمع کرانے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہا کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جا رہا ہے،یہ لوگوں پر گولہ باری کررہے ہیں، انتشار پھیلا رہے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ، عوام پر گولہ باری کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کی شاہ خرچیاں ختم نہیں ہورہی، پیسہ کہاں جارہا ہے، حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ ہی نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: نواز شریف اورآصف زرداری کا حکومت گرانے کیلئے پی ٹی آئی ممبران سے رابطوں پراتفاق

انہوں نے کہا کہ لگتا ہے کچھ لوگوں کے کاغذات نامزدگی نامکمل ہیںتب ہی تاریخ بڑھائی گئی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کچھ لوگوں کے پیپر آرڈر میں نہیں، نہ ٹکٹ صحیح جاری ہوئے ہیں، کوئی ہوم ورک کرکے نہیں آتا یہ نالائق سرکار ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے کہاہے کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پر عدالت نوٹس لیتی تھی،حکومت روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس کی جوابدہی نہیں بنتی؟ ۔

پاکستان پیپلز پارٹی کی رہنماء شیری رحمن نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن میں 3 بار بجلی کی قیمت میں اضافہ قابل تشویش ہے، حکومتی اقدام سے فروری کے بلوں میں 6 روپے فی یونٹ کا اضافہ ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ کیا اس حکومت کا کوئی احتساب کرنے والا نہیں؟ ۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی حکومت میں سموسے کی قیمت میں اضافے پرعدالت نوٹس لیتی تھی،موجودہ حکومت ہر روز منی بجٹ پیش کر رہی، کیا اس نااہل حکومت کی جوابدہی نہیں بنتی؟۔

یہ بھی پڑھیں:خرم شیر زمان کا سینیٹ الیکشن کے بعد سندھ میں حکومت بنانے کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ حکومت کی نالائقی اور نااہلی کی قیمت عوام کو ادا کرنی پڑ رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کو خوش کرنے کیلئے عوام کی چیخیں نکال رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف کی قسط حاصل کرنے کیلئے روز قیمتیں بڑھائی جا رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی سونامی نے عوام کا جینا مشکل کر دیا ہے۔

Related Posts