اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے سندھ اور بلوچستان میں مزید بارشوں کی پیش گوئی کردی۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی شیری رحمان نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ سندھ اور بلوچستان میں گزشتہ 13 دنوں سے مون سون کا شدید دباؤ ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ مون سون بارشوں کے باعث پیش آنے والی صورتحال کے پیش نظر متعلقہ محکموں اور اداروں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی نے کہا کہ سندھ میں 30 سال کی اوسط سے 625 فیصد اور بلوچستان میں 501 فیصد زیادہ بارشیں ہوئی ہیں۔
معاہدہ طے پاگیا، آئی ایم ایف پاکستان کو ایک ارب 17 کروڑ ڈالر فراہم کرے گا