موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہے۔ شیری رحمان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے، 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شیری رحمان
عوام احتیاط سے پانی کا استعمال کرے، 2025 تک ملک میں پانی کی شدید قلت ہوگی، شیری رحمان

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے ملکی معیشت کی بربادی کا ملبہ پی ٹی آئی پر ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان نے اپنے ہی خلاف چارج شیٹ پیش کردی ہے۔ ساڑھے 3سال ملک کو تباہ کرنے کے بعد کہتے ہیں کہ میرے پاس حکومت کا اختیار نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں:

انتخابات کی تاریخ کا اعلان متوقع، الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس آج ہوگا

ٹوئٹر پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اگر عمران خان کی حکومت کے فیصلے کوئی اور کرتا تھا تو ساڑھے 3سال وزیر اعظم کی کرسی پر کیوں براجمان رہے؟ اگر بے اختیار وزیراعظم بنے ہوئے تھے تو اقتدار کو چھوڑا کیوں نہیں؟

پیغام میں شیری رحمان نے کہا کہ اگر سابق آرمی چیف سپر کنگ تھے تو جنرل قمر جاوید باجوہ کو تاحیات آرمی چیف رہنے کی پیشکش کیوں کی؟ مخالفین کو جیلوں میں ڈال کر احتساب کا کریڈٹ آپ لیتے رہے، اب آپ سابق آرمی چیف پر الزام لگا رہے ہیں۔

وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ آپ کہتے ہیں کہ احتساب کے ادارے بھی سابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے کنٹرول میں تھے۔ کیا آپ بھول گئے ہیں کہ آپ جلسوں میں مخالفین کی گرفتاری کا اعلان کیا کرتے تھے؟

وزیرِ موسمیاتی تبدیلی شیری رحمان نے کہا کہ عمران خان اپنی بے اختیاری کا نہیں بلکہ دراصل اپنی نااہلی کا رونا رو رہے ہیں۔ آپ اتنے نااہل ہیں کہ اب خود تسلیم کر رہے ہیں کہ میں کٹھ پتلی اور سیلیکٹیڈ وزیر اعظم تھا۔

مہنگائی مارچ سے برسرِ اقتدار آنے والی اتحادی حکومت کی وزیر شیری رحمان کا کہنا تھا کہ موجودہ حالات کا ذمہ دار کوئی اور نہیں بلکہ عمران خان خود ہیں۔ ان کی فسطائی اور بد ترین حکومت کسی سازش کے ذریعے نہیں بلکہ آئینی طریقہ کار سے ہٹائی گئی۔

Related Posts