شیری رحمان نے مہنگائی پر کابینہ اراکین کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیدیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان
ہم اقتدار میں اس لئے نہیں آئے تھے کہ دہشتگردی سر اٹھائے، شیری رحمان

اسلام آباد: پاکستان پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے مہنگائی پر وفاقی کابینہ اراکین کے بیانات کو مضحکہ خیز قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان دنیا کا تیسرا مہنگا ترین ملک ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ دی اکانومسٹ کے مطابق پاکستان شرحِ مہنگائی کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے۔ عوام پوچھتے ہیں کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟

یہ بھی پڑھیں:

وزیرِ خزانہ بھی کورونا میں مبتلا، ای سی سی اجلاس ملتوی

ٹوئٹر پیغام میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی ہے کہ پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے، لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔ آئے روز وفاقی کابینہ کے اراکین مہنگائی کے متعلق مضحکہ خیز بیانات دیتے ہیں۔

 سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ ابھی منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ پیپلز پارٹی مہنگائی اور نااہل حکومت کے خلاف 27 فروری کو لانگ مارچ کرنے جارہی ہے۔ عوام میں مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنیکی طاقت نہیں رہی۔ 

خیال رہے کہ اس سے قبل صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے ضمنی فنانس بل پر دستخط کردئیے، منی بجٹ کی منظوری کے ساتھ ہی مہنگائی کا نیا طوفان سامنے آگیا۔ حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روز قبل اضافہ کیا۔

 صدرِ مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے 5 روز قبل  ضمنی مالیاتی بل 2021 پر دستخط کیے جسے عرفِ عام میں منی بجٹ کہا جاتا ہے۔اربوں ڈالر قرض حاصل کرنے کیلئے آئی ایم ایف کی اہم شرائط میں سے ایک پوری کر لی گئی۔

Related Posts