شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 طالبات جاں بحق

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 طالبات جاں بحق
شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی، 2 طالبات جاں بحق

صوبہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں اسکول وین ٹرین کی زد میں آنے کے باعث 2 طالبات جاں بحق ہو گئی ہیں۔ حادثہ ریلوے لائن کراس کرتے وقت پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق شیخوپورہ میں سریانوالا کے قریب جیتہ باڑیاں روڈ پر ریلوے لائن کراس کرتی ہوئی اسکول وین ٹرین کی زد میں آگئی جس کے نتیجے میں 2 طالبات جان کی بازی ہار گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:

صدر مارکیٹ کراچی میں آتشزدگی ،2افراد زخمی، آگ پر قابو پالیا گیا

  این ای کے کالونی میں آپریشن،22گھر مسمار،10ایکڑ زمین واگزار

خوفناک حادثے کے نتیجے میں 10 طالبات زخمی بھی ہوئیں جس کے بعد ریسکیو اہلکاروں کے ساتھ ساتھ علاقہ مکینوں اور راہگیروں نے بھی امدادی کارروائی میں ہاتھ بٹایا۔ 

زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ متعدد بچوں کو طبی امداد جائے حادثہ پر ہی مہیا کردی گئی۔ مقامی افراد کے مطابق حادثہ پھاٹک نہ ہونے کے باعث پیش آیا۔

اسکول وین کا ڈرائیور ٹرین سے خوفناک حادثے کے بعد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔ پولیس نے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب نے واقعے پر دلی رنج و غم کا اظہار کیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے زخمی بچیوں کو بہترین علاج معالجہ فراہم کرنے کی ہدایات جاری کرتے ہوئے اسکول وین کے خوفناک حادثے کی رپورٹ  طلب کرلی۔ 

Related Posts