ملازم اور ڈرائیور رہا، سابق وزیر شیخ رشید کا گرفتار بھانجا شاکر بھی گھر پہنچ گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر شیخ رشید کے ملازم اور ڈرائیور کی رہائی کے بعد ان کا گرفتار بھانجا شیخ شاکر بھی رہا ہو کر گھر واپس پہنچ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق عوامی لیگ سربراہ کے بھتیجے شیخ راشد شفیق نے شیخ شاکر کے گھر پہنچنے کی تصدیق کردی جبکہ شیخ رشید کے ڈرائیور اور ملازم کو پہلے ہی رہائی مل چکی ہے۔پولیس نے شیخ رشید کی گرفتاری سے لاعلمی کا اظہار کیا تھا۔

  یہ بھی پڑھیں:

شیخ رشید کے زیر استعمال لال حویلی سیل

حال ہی میں لاہور ہائیکورٹ کے راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید، شیخ شاکر اور ملازمین کی غیر اعلانیہ گرفتاری کے خلاف درخواست دائر کی۔ عدالت سے استدعا کی گئی کہ شیخ شاکر کا پیشہ تجارت ہے، انہیں فوری طور پر رہا کیا جائے۔

تاحال پولیس نے شیخ رشید کو عدالت کی جانب سے بار بار مہلت دئیے جانے کے باوجود لاہور ہائیکورٹ میں پیش نہیں کیا۔ عدالت نے آر پی او راولپنڈی کو ایک ہفتے کی مہلت دیتے ہوئے رہائی نہ ملنے کی صورت میں مقدمے کے اندراج سے خبردارکیا تھا۔

گزشتہ ماہ متروکہ وقف املاک بورڈ نے پولیس اور وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) کی بھاری نفری کی موجودگی میں کارروائی کرتے ہوئے شیخ رشید کے زیرِ استعمال لال حویلی کو سیل کردیا تھا۔

متروکہ وقف املاک بورڈ کا کہنا تھا کہ لال حویلی واگزار کرانے کیلئے ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر آصف خان نے آپریشبن مکمل کیا اور لال حویلی کے مرکزی دروازے سیل کردئیے۔ عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کا دفتر بھی سیل کردیا گیا۔

Related Posts