راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جا کر دیکھ لیں۔ حکومت کو 3 ماہ میں 8.3ارب ڈالر دینے ہیں۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ وزیر اعظم کو ڈیفالٹ کا مطلب نہیں معلوم تو غریب کے گھر جا کے دیکھیں۔ نئے سال کے پہلے 3 ماہ میں 8.3ارب ڈالر کی ری پے منٹ کرنی ہے۔
آٹھ ماہ میں دہشت گردی میں 52 فیصد اضافہ ہوا، فواد چوہدری
ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک کا اصل مسئلہ سیاسی و اقتصادی دہشت گردی ہے۔ 9 ماہ سے پی ڈی ایم بھیک مانگ رہی ہے اور انہیں کوئی خیرات نہیں دے رہا۔ نہ انہیں پاکستان میں احترام اور نہ ہی باہر سے عزت اور امداد مل رہی ہے۔
سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر ملک میں سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے۔ سیاسی عدم استحکام میں سارے معاشی ارسطو ناکام ہوجائیں گے۔ جو بلدیاتی انتخابات نہیں کر وا رہے، وہ عام انتخابات خاک کروائیں گے؟
سیاسی استحکام ہوگا تو معاشی ماہرین نتائج دے سکیں گے سیاسی عدم استحکام میں سارےمعاشی ارسطوناکام ہوجائیں گےجو بلدیاتی انتخاب نہیں کروارہےوہ جنرل الیکشن خاک کروائیں گےکارخانےبندہورہےہیں ڈالرکاحوالہ ریٹ270روپےہوگیا2سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہ کراسکےگی الیکشن ہی واحدحل ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) December 29, 2022
عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ملک بھر میں کارخانے بند ہو رہے ہیں، ڈالر کا حوالہ ریٹ 270 روپے ہو گیا۔ 2 سالہ ٹیکنوکریٹ حکومت سیاسی کشیدگی کم نہیں کرا سکے گی۔ الیکشن ہی تمام تر مسائل کا واحد حل ہے۔