راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بے روزگاری کا حل کس کے پاس ہے، یہ خدا ہی جانتا ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ ڈالر کی ٹرپل سینچری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سینچری ہو گٸی ہے۔ جب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331روپے کا ہوگا تو بجلی کا بل، کھانے کا تیل اور گاڑی کا تیل بھی مہنگا ہوگا۔
عمران خان نے معروف برطانوی بیرسٹر کی خدمات حاصل کرلیں
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ جتنی روپے کی قدر گرے گی اتنی مہنگاٸی بڑھے گی۔ مسئلہ سیاسی نہیں رہا، اقتصادی اور معاشی ہوگیا ہے۔عوام کا نام ریاست ہےاور عوام ہی مہنگاٸی سے پگھل گئی ہے۔ الیکشن کب ہوتے ہیں یہ کسی کو معلوم نہیں، لیکن مہنگاٸی جس طرح بڑھ رہی ہے گھر گھر میں اسکی پکار ہے۔
عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ مہنگاٸی کے ہاتھوں گھر گھر صف ماتم بچھی ہوٸی ہے۔ کوٸی روکنے والا نہیں ہے اور نگران وزیر خزانہ نے بھی ہاتھ کھڑے کر دٸیے ہیں۔ شمشاد اختر کہتی ہیں کہ انہیں معلوم نہیں تھا کہ حالات اتنے خراب ہیں۔ نہ بیوروکریسی کام کر رہی ہے، نہ آئی ایم ایف بات مان رہی ہے۔
سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ نہ کارخانہ چل رہا ہے، نہ دکان چل رہی ہے۔ صرف ڈالر پر سٹے بازی چل رہی ہے۔ پہلی مرتبہ کوٸی سیاسی پارٹی یا کوٸی سیاسی لیڈر لوگوں کو سڑکوں پر نہیں لارہا۔ بجلی کا بل، پیٹرول کی قیمت، بے روزگاری اور مہنگائی لوگوں کو سڑکوں پر لا رہی ہے۔
شیخ رشید نے کہا کہ نہ سرمایہ کاری نہ ترسیلات، نہ کارخانہ داری نہ دوکان داری ہے۔ خدا کو معلوم ہے اس مہنگاٸی اور بے روزگاری کا حل کس کے پاس ہے۔ کسی کا فیصلہ کوٸی نہیں مان رہا۔ آٸین اور قانون مذاق بن کر رہ گیا ہے۔ معاشی اور سیاسی چور لندن چلے گئے ہیں۔
ڈالر کی ٹرپل سینچری کے بعد پیٹرول اور ڈیزل کی بھی ٹرپل سینچری ہو گٸی ہےجب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 331روپے کا ہوگا تو بجلی کا بل کھانے کا تیل گاڑی کا تیل مہنگا ہوگا جتنی روپے کی قدر گرے گی اتنی مہنگاٸی بڑھے گی مسئلہ سیاسی نہیں رہا اقتصادی اور معاشی ہوگیا ہےعوام کا نام ریاست ہےاور…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 2, 2023
انہوں نے کہا کہ معاشی و سیاسی چور عوام کو مساٸل کے سمندر میں غرق کرگئے ہیں۔ 3 ایم پی او اور 16 ایم پی او کی ملک میں لوٹ سیل لگی ہوٸی ہے اور عدالتوں کے فیصلوں کو کوئی نہیں مان رہا۔