راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کرپشن بڑا آدمی کرتا ہے اور سزا غریب کو ملتی ہے جبکہ عوام کا نام ہی ریاست ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مسئلہ اقتصادی اور معاشی ہے، سیاسی نہیں رہا۔ عوام کا نام ہی ریاست ہے۔ عوام خوشحال ہوگی تو ریاست خوشحال ہوگی۔
عمران خان کی اہلیہ کی عبوری ضمانت میں 12ستمبر تک توسیع
ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ بڑ ے بزنس مین کو ہمیشہ سبسڈی چاہئے۔ اُسے غریب کی دو وقت کی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے۔ بڑا آدمی کرپشن کرتا ہے اور سزا غریب کو ملتی ہے۔
پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ جتنی تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اُتنی تیزی سے ہی کاروباری ادارے اور کارخانے بند ہو رہے ہیں۔ پکڑ دھکڑ اور ڈنڈا مسئلے کا حل نہیں ہے۔ سب کو مل بیٹھ کر سنگین معاشی بحران کا حل تلاش کرنا ہوگا۔
مسئلہ اقتصادی اور معاشی ہے سیاسی نہیں رہا عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام خوشحال ہوگی تو ریاست خوشحال ہوگی بڑ ے بزنس مین کو ہمیشہ سبسڈی چاہیے اُسے غریب کی دو وقت کی روٹی کی کوئی فکر نہیں ہے بڑا آدمی کرپشن کرتا ہے اور سزا غریب کو ملتی ہے جتنی تیزی سے آبادی بڑھ رہی ہے اُتنی تیزی سے ہی…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) September 7, 2023
انہوں نے کہا کہ عوام کے جذبات اور مسائل پر پوری توجہ دینی ہوگی۔ حالات مزید بگڑ گئے تو سنبھالنا کسی کے بس کی بات نہیں ہوگی۔ بات ”اب یا کبھی نہیں“ تک پہنچ گئی ہے جس کا فوری حل تلاش کرنا بہت ضروری ہے۔عوام کی گاڑی چھوٹ گئی تو پھر کسی سے پکڑی نہیں جائے گی۔