مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد
دو ووٹوں کی بے لگام حکومت کی عقل پر پردہ پڑ چکا ہے۔ شیخ رشید احمد

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے۔ سابق حکومت نے 16 مہینے اپنے کیسز ختم کرنے میں لگا دئیے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ مہنگائی بھی بڑھ گئی، بجلی کا بل بھی دگنا ہوگیا ہےاور بالآخر آئی ایم ایف بھی روٹھ جائے گی گزشتہ حکومت نے سارا وقت16مہینے میں اپنے کیسز ختم کرانے اور سارے فائدے اٹھانے میں لگایا۔

یہ بھی پڑھیں:

عمران خان کے جوڈیشل ریمانڈ میں 13ستمبر تک توسیع 

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اب 8دن کی نگران حکومت پر سارا ملبہ گرایا جا رہا ہے جس کا اس میں کوئی کردار نہیں۔ الیکشن کمیشن نے حلقہ بندیوں کا شیڈول پہلے جاری کر دیا اور سیاسی پارٹیوں کو مشاورت کے لئے بعد میں بلایا۔ اب عوام سیاسی پارٹی کا نام نہیں ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ عوام ریاست کے استحکام اور سلامتی کا نام ہے۔ مہنگائی اور بجلی کا بل عوام کی بقا کا مسئلہ بن گیا ہے اور اب مسئلہ سیاسی سے زیادہ معاشی ہوگیا ہے۔ نہ باورچی خانہ چل رہا ہے، نہ کارخانہ چل رہا ہے، نہ دکان چل رہی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے سابق وزیر اعظم شہباز شریف کی وفاقی کابینہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ گھروں میں معاشی صف ماتم بچھ گئی ہے۔ اس کی ساری ذمہ داری 16 مہینوں میں 13 پارٹیوں کی نااہل  اور نالائق ناکام حکومت پر عائد ہوتی ہے۔

Related Posts