راولپنڈی: عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہوسکتا ہے جبکہ ہمیں ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہئے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ 2 وقت کی روٹی کیلئے پہلی شہادت میر پور خاص میں ہوگئی۔ اب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہوسکتا ہے۔
حکومت کا گداگری میں کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔شیخ رشید
2وقت کی روٹی کےلیے پہلی شہادت میرپورخاص میں ہو گئی ہےاب مہنگائی کی جگہ ٹھکائی مارچ ہو سکتا ہےزرمبادلہ کےذخائر4.5ارب ڈالررہ گئےجو20روزسےکم کاامپورٹ ہے9ماہ کی تباہی اورڈیفالٹ سےبچنےکاروڈمیپ چاہیے76رکنی کابینہ ایک آٹےکاتھیلانہیں دےسکی100دنوں میں الیکشن شیڈول دیناہوگا ورنہ تباہی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) January 8, 2023
ٹوئٹر پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ زرِ مبادلہ کے ذخائر 4 اعشاریہ 5 ارب ڈالر رہ گئے جو 20 روز سے کم کی درآمدات لاسکتے ہیں۔ 9 ماہ کی تباہی اور ڈیفالٹ سے بچنے کا روڈ میپ چاہئے۔
انہوں نے وزیر اعظم شہباز شریف کی زیرِ قیادت وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ 76 رکنی کابینہ ایک آٹے کا تھیلا نہیں دے سکی، 100 دنوں میں الیکشن شیڈول دینا ہوگا، ورنہ تباہی ہے۔
خیال رہے کہ اس سے قبل سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ حکومت غلامی کا کردار ادا کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ گداگری میں حکومت کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹوئٹر پرگزشتہ روز اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا کہ فنِ گداگری میں حکومت کا مقابلہ کوئی نہیں کرسکتا، ملکی سیاست کیلئے 100 دن اہم ہیں۔