فوج پر تنقید، شیخ رشید نے ن لیگ پر پابندی کا مطالبہ کردیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed press conference in lahore

لاہور : وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے نواز شریف کو ایم کیو ایم کے بانی کا دوسرا حصہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن دشمن کے ایجنڈے پر کام کررہی ہے ،پابندی عائد کرنی چاہئے۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ ن کا ایک سال خاموشی میں گزرا۔

اب انہوں نے اپنی ہی سیاست کا گلا گھونٹ لیا ہے۔ شیخ رشید نے مزید کہا کہ کل نواز شریف کی تقریر پورے ہندوستان میں نشر کی گئی تھی۔

شیخ رشید نے نواز شریف پر بھی اداروں کے درمیان تصادم کی خواہش کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ پاک فوج ملک میں امن و استحکام کی ضامن ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ناکام جلسے پر اربوں روپے خرچ ہوئے۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن نے جلسے کے دوران تقاریر میں لچر زبان کا استعمال کیا۔فواد چوہدری

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دیدی جاتی ہے تو یہ 11 پارٹی اتحاد کبھی نہ بنتا۔

Related Posts