جیسنڈا آرڈرن نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں دوبارہ کامیاب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Jacinda Ardern wins landslide in New Zealand election

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ویلنگٹن :وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن نے ہفتے کے روز نیوزی لینڈ کے عام انتخابات میں زبردست کامیابی حاصل کرلی۔

کورونا کیخلاف کامیاب حکمت عملی اور اپنے اصلاحاتی ایجنڈے پر عمل درآمد کرکے جیسنڈا آرڈرن نے عوام کے دل جیت لئے۔

دو تہائی ووٹوں کے ساتھ وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن 120 ارکان کے ایوان میں 64 نشستوں پر کامیابی کے بعد حکومت بنانے کی پوزیشن میں آگئیں۔

نیوزی لینڈ میں 1996 کے بعد پہلی بار کسی کسی بھی رہنما کو اکثریت حاصل نہیں ہوئی ہے جس کی وجہ سے کثیر الجماعتی حکومتوں کا رجحان پایا جاتا تھا۔

مزید پڑھیں:ہانیہ عامر نے ہونٹوں کی سرجری کرائی یا نہیں؟ اصل حقائق سامنے آ گئے

نیوزی لینڈ میں تاحال ووٹوں کی گنتی مکمل نہیں ہوئی تاہم اپوزیشن رہنما ء نے وزیر اعظم جیسنڈا آرڈرن کو کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے اپنی شکست تسلیم کرلی ہے۔

Related Posts