مکمل لاک ڈاؤن کی بات نہیں کی، شیخ رشید نے خود سے منسوب خبروں کی تردید کردی

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed press conference in rawalpindi

راولپنڈی: وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ مکمل لاک ڈاؤن کی بات نہیں کی ،لاک ڈاؤن سےمتعلق مجھ سےمنسوب بیان غلط ہے۔

میڈیا میں پیر سے مکمل لاک ڈاؤن کے حوالے سے خود سے منسوب خبروں کی تردید کرتے ہوئے وفاقی وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ میں نے یہ نہیں کہا کہ پیر سے مکمل لاک ڈاؤن ہوسکتا ہے۔

لاک ڈاؤن سےمتعلق مجھ سےمنسوب بیان غلط ہے،صرف یہ کہاکہ پیرسےمختلف شہروں کےمتاثرہ علاقوں میں این سی اوسی اسمارٹ لاک ڈاؤن کاسوچ سکتی ہے،مکمل لاک ڈاؤن کی بات نہیں کی،یہ کام این سی اوسی کاہے،وزارت داخلہ کانہیں،لاک ڈاؤن سےمتعلق مجھ سےمنسوب بیان غلط ہے۔

واضح رہے کہ ملک میں کورونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث کیسز میں تیزی سے اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے اور چاروں صوبوں کے مختلف علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن نافذ کردیا گیا ہے اور کیسز بڑھنے کے پیش نظر ایک بار پھر مکمل لاک ڈاؤن کی افواہیں زیر گردش ہیں۔

مزید پڑھیں:ویکسین کے بعدوزیراعظم کو کورونا کی تشخیص کا غلط مطلب نہ لیا جائے، اسد عمر

دوسری جانب دُنیا کے 200سے زائد ممالک اور خطوں میں کورونا سے مجموعی طور پر 12کروڑ 28لاکھ 98 ہزار689افراد متاثر ہوئے جبکہ وائرس سے متاثرہ 27 لاکھ 13ہزار 580 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

مہلک کورونا وائرس کا شکار ہونے والے89ہزار425فراد کی حالت تشویشناک ہے جبکہ دنیا بھر میں کورونا کے فعال کیسز کی تعداد 2 کروڑ 11لاکھ 37ہزار297 ہو گئی۔

Related Posts