غریب کے پاس پیسے نہیں، شہباز شریف نے افتتاح کاجمعہ بازار لگا دیا۔شیخ رشید

مقبول خبریں

کالمز

Munir-Ahmed-OPED-768x768-1-750x750
روسی کے قومی دن کی خوبصورت تقریب
The Israel-U.S. nexus for State Terrorism
اسرائیل امریکا گٹھ جوڑ: ریاستی دہشت گردی کا عالمی ایجنڈا
zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شیخ رشید
(فوٹو: آن لائن)

راولپنڈی: سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ غریب کے پاس آٹا، چینی اور بچوں کی فیس کیلئے پیسے نہیں جبکہ وزیر اعظم شہباز شریف نے افتتاح کا جمعہ بازار لگا دیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ آج دس محرم الحرام ہے۔ اہل وفا کا نام آج بھی زندہ ہے جنہوں نے گردنیں کٹوا دیں۔ شہادتیں قبول کیں لیکن طاقتور کی بیعت نہیں کی اور نہ ہی سر جھکایا۔

یہ بھی پڑھیں:

 پرویز خٹک کی پارٹی میں شمولیت پر 25پی ٹی آئی اراکین کی رکنیت ختم 

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ نسلی اور اصلی ہی قربانیاں دیتے ہیں۔ مفاد پرست ہتھیار پھینکنے میں پانچ منٹ نہیں لگاتے۔ کسی کو احساس نہیں کہ غریب کے پاس آٹا، چینی، کرائے اور بچوں کی فیس کے پیسے نہیں ہیں۔ برادر یوسف شہباز صاحب نےافتتاح کا جمعہ بازار لگا دیا ہے۔

وزیر اعظم پر تنقید کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ وہ اتنے افتتاح کر رہے ہیں کہ ان کو یہ معلوم ہی نہیں کہ دس بارہ دن کا کھیل باقی ہے۔ لوگوں کو معلوم ہے کہ یہ پیسے کہاں سے آئیں گے؟ اس پہ کام کب شروع ہوگا اور جھوٹ کی سیاست پروان چڑھ چکی ہے۔

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے کہا کہ اگر عوام نے جرأت کا مظاہرہ کیا، جھوٹ اور منافقت کی سیاست کو دفن کیا تو پاکستان میں بہتری آئے گی۔ جیل قلفی والا اور پاپڑ والاجاتا ہے۔ بڑا آدمی جیل سے  کاروبار بھی چلاتا ہے اور سیاست کی دکان بھی چمکاتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ جسے بجلی مفت ملتی ہے وہ بجلی کے نرخ بڑھاتا ہے۔ پاکستان میں جن کے پاس وسائل ہیں وہی اسمبلیوں کی شکل دیکھتے ہیں۔ مسائل زدہ لوگ اسمبلی کے اندر داخل بھی نہیں ہو سکتے۔پاکستان کی سیاست میں جمہور کا قبضہ نہیں بلکہ استحصالی طاقتوں کا قبضہ ہے۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت مجبوریت کا دوسرا نام ہے۔ ایک گھنٹے میں 24 ارکان کی حاضری پر مشتمل اسمبلی 29 بل پاس کرے اور 85 اراکین پر مشتمل کابینہ ہو تو اس ملک کا اللّٰہ ہی حافظ ہے۔ 12 دنوں کی بات ہے جب نگران وزیراعظم کا نام آئے گا تو سب کچھ پتہ چل جائے گا۔

شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں ایسا نظام چل رہا ہے جس کے بارے میں کوئی کچھ نہیں کہہ سکتا کہ نگران حکومت کون بنائے گا، الیکشن کب ہوں گے، ہوں گے بھی یا نہیں ہوں گے۔ وہ الیکشن کیا تبدیلی لائے گا جہاں سارے کرپشن اور منی لانڈرنگ کے کیسز ختم کر دیئے۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پھر اپنوں کو بانٹا جا رہا ہے اور غریبوں کو ڈانٹا جا رہا ہے اگر الیکشن کا وقت آیا تو غریب ایسا فیصلہ دے گا کہ  پی ڈی ایم کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے

Related Posts