کابینہ میں تبدیلیوں کی اندونی کہانی، شیخ رشید کو اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے وزیر داخلہ بنایا گیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

imran khan and sheikh rasheed

اسلام آباد: وفاقی کابینہ میں ردوبدل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایا، شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا گیا۔

وزیراعظم عمران خان سے ملاقات میں شیخ رشید نے وزیر داخلہ کی ذمے داریاں سونپنے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی توقعات پر پورا اتروں گا، انتہائی اہم ذمے داری کو بخوبی نبھانے کی کوشش کروں گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان نے اپوزیشن سے نمٹنے کیلئے شیخ رشید کو وزیرداخلہ بنایاہے اور وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کو پی ڈی ایم کے لانگ مارچ سے نمٹنے کا ٹاسک دے دیا ہے۔

مزید پڑھیں:وفاقی کابینہ میں اکھاڑ پچھاڑ، شیخ رشید وزیرداخلہ، اعظم سواتی وزیرریلوے مقرر

واضح رہے کہ شیخ رشید نے حکومت بنتے ہی وزارت داخلہ کا قلمدان مانگا تھا لیکن وزیراعظم تجربے کی بنیاد پر شیخ رشید کو وزیر ریلوے بنانے کے خواہشمند تھے۔

وزیراعظم کے سابق معاون خصوصی نعیم الحق نے شیخ رشید کووزارت ریلوے پرمنایا تھاتاہم اب وزیراعظم عمران خان نے شیخ رشید کی دیرینہ خواہش پوری کردی۔

Related Posts