شیخ رشید کا 15 اکتوبر سے ریلوے کا پرانا ٹائم ٹیبل بحال کرنیکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Sheikh Rashid announces to restore old railway timetable from October 15

لاہور :پاکستان ریلوے نے 15 اکتوبر سے اپنا پرانا ٹائم ٹیبل بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کورونا کے بڑھتے ہوئے خدشات کے پیش نظر اس ٹائم ٹیبل کو روکا گیاتھا ۔ 20 اکتوبر سے لاہور میں فریٹ کی آن لائن بکنگ شروع ہوجائے گی۔

ان خیالات کا اظہاروفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے ریلوے ہیڈکوارٹرز آفس لاہور میں میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ کراچی میں فریٹ کے شعبے میں بدعنوانی اور کرپشن کی اطلاعات مل رہی ہیں جس پر میں نے ہدایات جاری کی ہیں کہ جو شخص کرپشن میں ملوث پایا گیا اُس کو نوکری سے فارغ کردیا جائے گا اور جیل بھیج دیا جائے گا۔

تمام دفاتر میں حاضری کوشفاف اور یقینی بنانے کے حوالے سے سسٹم لگانے کے لیے ایک سے دو دن میں ٹینڈر چلاجائے گا تاکہ جو ملازم کام کرے گا اُس کو تنخواہ ملے گی مفت کی تنخواہ لینے والوں کے لیے ریلوے کے دروازے بند ہوجائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں مارشلنگ یارڈ میں بھی چوری کی شکایات موصول ہوئیں ہیں جس کے تحت ہم نے چوری کی وارداتیں روکنے کے لیے مارشلنگ یارڈ کے گرد باڑ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ڈی ریلمنٹ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے وفاقی وزیر ریلوے نے کہا کہ ہم نے پانچ مزید وزن کرنے والا کانٹا مشینیں خریدنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹرینوں میں سامان کی لوڈنگ کرتے وقت وزن کا صحیح اندازہ ہوسکے کیونکہ اوور لوڈنگ کی وجہ سے ڈی ریلمنٹ ہونے کا خدشہ ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: عمران خان پورے عالم اسلام کی آواز بن چکے ہیں، محمود مولوی

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا کہ سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کو اجازت دی جاتی ہے کہ وہ پاکستان میں جہاں بھی آر او فلٹریشن پلانٹ لگانا چاہیں لگاسکتے ہیں میں ان کے تعاون کا شکرگزار ہوں۔

Related Posts