کالعدم تحریک لبیک کے 733 میں سے 669 کارکنان رہا، شیخ رشیدکا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

sheikh rasheed press conference in rawalpindi

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے، سعد رضوی کیس سمیت 210 ایف آئی آر قانونی عمل سے گزریں گی،733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے ۔

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ 20اپریل کو قومی اسمبلی کا خصوصی اجلاس بلایا گیا ،قرارداد میں فرانس کے سفیر کو نکالنے کیلئے پارلیمان میں بحث کی جائے گی، یہ اسلام کا نعرہ ہے، اسلام آباد کا نعرہ نہیں ہے۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی اور اسلام آباد کے درمیان احتجاج کے باعث معطل میٹرو بس سروس آج سے بحال

انہوں نے کہا کہ 20 اپریل کو 7 گھنٹے مذاکرات کے بعد ٹی ایل پی سے معاملات طے پا گئے، ایم پی او کے تحت گرفتار افراد کو رہا کریں گے، 733 میں سے 669 لوگوں کو رہا کردیا گیا ہے جبکہ یرغمال 12 لوگ 19 اپریل کی رات کو ہی واپس کردیے تھے

شیخ رشیدنے کہا کہ وزیراعظم ناموس رسالت پر مغربی حکمرانوں کو اعتماد میں لینے جا رہے ہیں ،ریاست اپنے آب و تاب سے قائم ہے، کسی کے دباؤ میں نہیں ہے، کالعدم قرار دی گئی تنظیم نے 30 دن میں جواب داخل کرنا ہے۔

ایک کمیٹی بنے گی جو کیس کا فیصلہ کرے گی، 210 ایف آئی آر قانونی پراسیس سے گزریں گی، سعد رضوی کا کیس بھی شامل ہے جبکہ رہائی پانےوالوں میں سے زیادہ کا تعلق جنوبی پنجاب سے ہے۔

Related Posts