شہباز شریف نے جس دن سچ بول دیا وہ اُن کی سیاست کا آخری دن ہوگا، شیخ رشید کی پیش گوئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید
پی ڈی ایم کا سیاسی جنازہ دھوم سے نکلے گا، نواز شریف پاکستان آنے سے گھبرائیں گے۔ شیخ رشید

 لاہور: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے پیش گوئی کی ہے کہ جس دن شہباز شریف نے سچ بول دیا وہ اُن کی سیاست کا آخری دن ہوگا۔

لاہور ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق وزیر داخلہ شیخ رشید نے حکومت کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کر دکھائیں۔

انہوں نے کہا کہ لاہور والوں نے پرسوں صحیح فیصلہ دیا تو یہ سب دھرے رہ جائیں گے اور آرٹیکل 6 تو کیا اس کے قریب بھی بات بھی نہیں جائے گی۔ رانا ثنا اللہ میں ہمت ہے تو آرٹیکل 6 لگا کے دکھائیں۔

یہ بھی پڑھیں:

میں ہمیشہ قوم سے سچ بات کرنے پر یقین رکھتا ہوں، وزیراعظم

سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید نے مزید کہا کہ رانا ثناءاللہ منشیات فروش اور اجرتی قاتل ہے، وہ کیا اُس کا باپ بھی آرٹیکل 6 نہیں لگاسکتا ہے۔

علاوہ ازیں پیٹرول کے حوالے سے بات کرتے ہوئے شیخ رشید نے کہا کہ میرا خیال ہے 13 روپے پیٹرول بڑھایا ہے۔

Related Posts