وزیر اعظم شہباز شریف اسمبلیاں توڑ کر انتخابات کروائیں۔شیخ رشید کا مطالبہ

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
5560 روپے کا ایک کلو آٹا
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد
نیب قوانین میں ترمیم سے چوروں کی کھلی چھٹی اور انصاف کی سزائے موت ہوگئی، شیخ رشد

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف کو اسمبلیاں توڑ کر انتخابات منعقد کرانے ہوں گے، قوم نے غیر ملکی سازش بے نقاب کردی۔

تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کے دوران سابق وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ عوام نے پی ٹی آئی کے حق میں فیصلہ دیا۔ مختلف تھانوں میں ہم پر ایک جیسے مقدمات درج کرائے گئے تھے۔ وفاقی وزیرِ داخلہ منشیات کیس میں خود ملوث ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

اب کراچی کو عمران خان کا ساتھ دینا ہے، خرم شیر زمان

گفتگو کے دوران سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ رانا ثناء اللہ کی جانب سے میری تینوں بہنوں کے گھروں پر چھاپے مارے گئے۔ اگر تحریکِ انصاف بہتر فیصلے کرتی تو لاہور سے چوتھی نشست بھی جیت سکتی تھی۔ انتخابات سے اسٹیبلشمنٹ کو بھی عزت مل گئی۔

سابق وزیرِ داخلہ نے کہا کہ عمران خان پاکستان سے بڑھ کر عالمِ اسلام کی آواز بن چکے ہیں۔ موجودہ حکومت نیب قانون میں اہم ترمیم کرچکی ہے۔ اب کوئی اور حل نہیں۔ شہباز شریف الیکشن کا اعلان کردیں۔ آج پیپلز پارٹی اور عمران خان نے پارٹی اجلاس طلب کیے ہیں۔

عوامی لیگ کے سربراہ نے کہا کہ کسی ملک نے شہباز شریف حکومت کو پیسے نہیں دینے، نہ ہی آئی ایم ایف قسط جاری کرے گا۔ ن لیگ کا جنازہ لکشمی چوک پر نکلا۔ میں پہلے ہی کہہ چکا کہ ملک کے اہم فیصلے 15جولائی سے 30اگست تک ہوجائیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ آصف علی زرداری خود صدر اور بلاول بھٹو زرداری کو وزیر اعظم بنانا چاہتے ہیں۔ عمران خان نے بتایا تھا حکومت کیسز ختم کرنے کیلئے بنی۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے سپریم کورٹ میں نیب ترمیم کے خلاف درخواست دائر کردی ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہباز شریف سی ڈی اے، بارہ کہو اور روات تک کے وزیر اعظم رہ گئے۔ عمران خان قوم کے ہیرو بن گئے۔ رات سے حکومت کو چپ لگی ہوئی ہے۔ اب یہ لوگ کہاں ہیں؟ عام انتخابات کے علاوہ حکومت کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔ 

Related Posts