پاکستانی شوبز انڈسٹری کے معروف اداکار شہریار منور نے کہا ہے کہ بھارتی فنکار نواز الدین صدیقی کے ساتھ میری ویڈیو ایڈیٹ کرکے اس سے آگ لگانے کی کوشش کی گئی، سمجھ میں نہیں آتا کہ تدوین کرنے والا سوچ کیا رہا تھا۔
تفصیلات کے مطابق حال ہی میں شہریار منور کا نواز الدین صدیقی کے ہمراہ ایک ویڈیو کلپ وائرل ہواجس میں انہیں پیر چھونے کیلئے جھکتے دکھایا گیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے رائی کا پہاڑ بناتے ہوئے شہریار کی زندگی اجیرن کردی۔
عامر لیاقت سے تعلق ختم؟ طوبیٰ عامر نے سوشل میڈیا پر اپنا نام تبدیل کرلیا
انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز کیلئے دبئی میں موجود شوبز شخصیات کی تصاویر
ویڈیو کلپ کے متعلق وضاحت کرتے ہوئے شہریار منور نے کہا کہ یہ میرے لیے ایک نجی لمحات تھے۔ ہماری ملاقات فلم فیئر اچیورز ایوارڈز کے دوران دبئی میں ہوئی۔ ویڈیو کلپ میں پیر چھونے سے پہلے اور بعد کے لمحات نہیں دکھائے گئے۔
اپنے ویڈیو کلپ کے بارے میں شہریار منور نے مزید کہا کہ میں ایک اداکار ہوں اور اداکار کو ہر وقت مستعد رہنا ہوتا ہے لیکن آپ ہر وقت تو چوکنا نہیں رہ سکتے کیونکہ یہ کافی ناجائز قسم کی بات ہے۔ کیا میں کسی نجی مقام پر کچھ ذاتی سا وقت نہیں گزار سکتا؟
معروف اداکار شہریار منور نے کہا کہ ہم لوگ گپ شپ کر رہے تھے جہاں میں نے نواز الدین صدیقی کی فلم گینگز آف واسع پور کا ایک ڈائیلاگ انہیں سنایا۔ اسی دوران اداکارہ ماہرہ خان نے بھی مذاق کے طور پر کہا کہ گرو جی کے پیر چھوؤ۔ میں نے کہا کیوں نہیں؟
اداکار شہریار منور نے کہا کہ ہم لوگ ہنسی مذاق کر رہے تھے لیکن اگر سنجیدگی سے بھی دیکھئے تو میں ایک سندھی ہوں اور ہمارے کلچر میں یہ عام بات ہے کہ ہم دوسروں کو عزت دینے کیلئے ان کے پیروں کو ہاتھ لگادیتے ہیں۔
شہریار منور نے کہا کہ ایک سینئر اداکار کے طور پر اگر میں نے نواز الدین صدیقی کے پیر چھوئے بھی تو اس میں کیا برائی تھی؟ میں اپنے والد کے پیر چھوتا ہوں، اپنے سینئر عاصم رضا اور دیگر سینئرز کے پیروں کو ہاتھ لگاتا ہوں تاکہ احترام کا اظہار ہوسکے۔