وفاقی وزیر شہریار آفریدی 24 روز تک کورونا وائرس میں مبتلا رہنے کے بعد صحت یاب

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehryar Afridi reportedly strip searched at US airport

اسلام آباد: وفاقی وزیر برائے انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار خان آفریدی 24 روز تک کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کے بعد اسے شکست دینے میں کامیاب ہو گئے ہیں جس پر انہوں نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں وزیرِ انسدادِ منشیات و سیفرون شہریار خان آفریدی نے کہا کہ 24 دن کی شدید بیماری کے بعد اللہ تعالیٰ کے خصوصی کرم اور اپنے چاہنے والوں کی دُعاؤں کے طفیل صحتیاب ہوگیا ہوں۔

پیغام میں وفاقی وزیر شہر یار آفریدی نے کہا کہ میرا ایمان ہے کہ بندۂ مومن کو ہر تکلیف اس کے رب سے قریب کرتی ہے۔ میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے آپ کی دُعاؤں پر شکر گزار ہوں۔ اللہ ہم سب کو اِس وباء سے محفوظ رکھے۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل وفاقی وزیرسیفران و نارکوٹکس کنٹرول شہریار خان آفریدی کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے کے بعد وفاقی وزیر نے خود کو قرنطینہ کرلیا۔

ہفتے کے روز30 مئی کو  ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شہریار خان آفریدی کا کہنا تھا کہ میرا کورونا کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے اور ڈاکٹروں کے مشورے کے مطابق گھر میں خود کو الگ تھلگ کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: وفاقی وزیر شہریار آفریدی بھی کورونا وائرس کا شکار

Related Posts