دشمن نے کشمیر پرغاصبانہ قبضےسے آج پھرللکاراہے،شہبازشریف

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

shehbaz-sharif
shehbaz-sharif

لاہور:اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کاکہناہے کہ جنگ ستمبرہمارے شہیدوں،غازیوں اورشہریوں کی لازوال شجاعت اوربہادری کی داستان ہے ،جس میں دشمن نے ہمیں للکارااورمنہ کی کھائی۔

مسلم لیگ ن کے صدراورقائدحزب اختلاف شہبازشریف کایوم دفاع کےموقع پراپنےپیغام میں کہناتھا کہ شہداکوقوم کاعقیدت بھراسلام پیش خدمت ہے ،عہدکرتے ہیں کہ ان کی روشن روایات پرچلیں گے۔

شہبازشریف کا کہناتھاکہ وطن کے لیےجان کانذرانہ پیش کرنے والے ہمارے اصل ہیروزہیں،دشمن نے کشمیر پرغاصبانہ قبضے سے آج پھر ہمیں للکارا ہے ،اللہ کے فضل وکرم اور مددسےجنگ ستمبر کے جذبے سے پھردشمن کے دانت توڑیں گے ،انہوں نے کہا کہ قوم نے ثابت کردیا ہے کہ ہمیں اپنی آزادی اپنی جان سے زیادہ پیاری ہے ۔

شہباشریف کا کہناتھا کہ  ہمیں جنگ ستمبر کا سبق ذہن میں رکھ کر نئے چیلنجوں کی تیاری کرنا ہوگی، پاکستان کو معاشی قوت بننا ہوگا، یہ ہمارے قومی مفاد اور سلامتی کا معاملہ بن چکا ہے۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں 54واں یوم دفاع ملی جوش و جذبے اور کشمیریوں سے اظہاریکجہتی کے طورپرمنایاجارہا ہے ،جس کا مقصدوطن کے لیے جان قربان کرنےوالے شہداکوخراج تحسین اورمقبوضہ کشمیر کےعوام کو یقین دلا نا ہےکہ پاکستانی ان کےساتھ کھڑے ہیں۔

مزیدپڑھیں: ملک بھرمیں یوم دفاع یوم یکجہتی کشمیر کے طورپرمنایاجارہا ہے

Related Posts