شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو پیرول پر آج رہا کیا جائے گا

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif, Hamza Shahbaz to be released on parole today

لاہور: قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم ​​اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لئے آج پیرول پر رہا کیا جائے گا۔

شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو دو بجے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے پیرول پر رہا کیا جائے گا جہاں سے دونوں جاتی عمرہ جائیں گے۔ شہباز شریف کی والدہ ، بیگم شمیم ​​اختر کی نماز ظہر کے بعد شریف میڈیکل سٹی رائے ونڈ میں ادا کی جائے گی۔

شریف فیملی کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسوں کی وجہ سے صرف 30 افراد کو نماز جنازہ میں جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ مرحومہ کی نماز جنازہ میں شریف فیملی کے قریبی افراد شرکت کریں گے۔

مزید پڑھیں:عدالت نے شہباز شریف کے 4 قریبی رشتہ داروں کو اشتہاری قرار دے دیا

اس سے قبل صوبائی حکومت نے شہباز شریف کووالدہ اور حمزہ شہباز کو ان کی دادی کی آخری رسوم میں شرکت کے لئے پیرول پر رہا کرنے کے لئے صوبائی وزرا سے منظوری طلب کی تھی جس پر پنجاب کابینہ نے دونوں اپوزیشن رہنماؤں کی پانچ روزہ پیرول پر رہائی کی منظوری دی تھی۔

دونوں لیگی رہنماؤں کی پیرول پر رہائی اسی وقت سے شروع ہوگی جب سے نواز شریف اور شہباز شریف کی والدہ کی میت پاکستان پہنچے گی۔

Related Posts