رمضان شوگر ملز کیس میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف اورانکی بیٹی عدالت میں پیش

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Shehbaz Sharif, daughter appear before court in Ramzan Sugar Mills case

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

لاہور : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور ان کی صاحبزادی رمضان شوگر ملز کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔

احتساب عدالت کے جج جواد الحسن نے کیس کی سماعت کی۔ مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اپنا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب کی حیثیت سے اربوں کی بچت کی ۔

انہوں نے کہا کہ انھیں گنے کے نرخ کم کرنے اور اپنے کنبے کی شوگر ملوں کوسبسڈی فراہم کرنے کے لئے بہت دباؤ کا سامنا کرنا پڑا لیکن انہوں نے انکار کردیا جس کے نتیجے میں بھاری مالی نقصان ہوا۔

انہوں  نے عدالت کو بتایا کہ صوبہ سندھ کی جانب سے گنے کے نرخوں میں کمی کی لیکن اس کے باوجود پنجاب کے فیصلے کو پوائنٹ آؤٹ کیا گیا۔

مزید پڑھیں:حکومت اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کیلئے اپوزیشن کو دبا رہی ہے، شاہد خاقان عباسی

شہبازشریف کی بیٹی جویریہ جج کی جانب سے طلب کئے جانے پر عدالت میں پیش ہوئیں، احتساب عدالت نے سماعت 14 ستمبر تک ملتوی کردی۔

Related Posts