کراچی، زمین بوس ہونیوالی عمارت کے ملبے سے قیمتی سامان چراتے ہوئے ایک شخص گرفتار

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی، زمین بوس ہونیوالی عمارت کے ملبے سے قیمتی سامان چراتے ہوئے ایک شخص گرفتار
کراچی، زمین بوس ہونیوالی عمارت کے ملبے سے قیمتی سامان چراتے ہوئے ایک شخص گرفتار

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ریسکیو حکام کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا عمل جاری ہے۔ جبکہ غم کے اس ماحول میں چور بھی اپنی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کورنگی کے علاقے اللہ والا ٹاؤن میں چارمنزلہ رہائشی عمارت زمین بوس ہوگئی۔ مذکورہ زمین بوس ہونے والی عمارت 80 گزکے پلاٹ پرتعمیرکی گئی تھی۔ امدادی کارروائیاں جاری تھیں کہ ایک مشکوک شخص کو عوام نے رہائشی عمارت کے ملبے سے قیمتی سامان چوری کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق 2لاشیں اور 8زخمیوں کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اورانہیں قریبی اسپتال منتقل کیا گیا ہے تاہم مزید افراد کے عمارت کے ملبے تلے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔

ریسکیوحکام فوری طورپرموقع پرپہنچ گئے اورعلاقہ مکینوں کی مدد سے امدادی کام کا آغازکردیا ہے۔ علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ 3 دن پہلے عمارت گرنے کا خدشہ ظاہرکیا گیا تھا، عمارت کے بیم پلرنے جگہ چھوڑدی تھی۔

پولیس کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ملبے کو فوری ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری طلب کی گئی ہے، گرنے والی عمارت سے متصل عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔جنہیں مکمل چیک کیا جائے گا۔

Related Posts