عالمی برادری اسرائیل کا ظلم، فلسطینیوں کا قتلِ عام بند کروائے۔شہباز شریف

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

لاہور: سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل کے ظلم وبربریت اور مقبوضہ فلسطین میں جاری قتلِ عام کو بند کروائے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں ن لیگ کے صدر شہباز شریف نے کہا کہ ہم فلسطینیوں کے خلاف اسرائیل کے ظلم و بربریت کی سختی سے مذمت کرتے ہیں۔شہری آبادی، بچوں اور ہسپتالوں پر بمباری فوری بند کی جائے۔ 

ٹوئٹر پیغام میں سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ عالمی برادری کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں پر عملدرآمد کیلئے ایکشن لینا ہوگا تاکہ فلسطین میں جاری قتلِ عام روکا جاسکے۔ ہم اسلامی تعاون تنظیم کے رکن ممالک سے فلسطینیوں کی فوری امداد کا مطالبہ کرتے ہیں۔

نواز شریف کی وطن واپسی عدلیہ کیلئے امتحان قرار، تحریکِ انصاف کی کڑی تنقید

سابق وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ ہمارا مطالبہ ہے کہ او آئی سی ممالک مظلوم فلسطینیوں کو فوری کھانا اور ادویات مہیا کریں۔ ہم سب بیت المقدس کو دارالخلافہ بناتے ہوئے آزاد فلسطینی ریاست کے قیام کی حمایت کرتے ہیں۔

خیال رہے کہ اس سے قبل مقبوضہ فلسطین میں ہفتے کے روز سے جاری حماس اسرائیل جنگ کے دوران لاکھوں فلسطینی عوام بے گھر، ہزاروں شہید جبکہ ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں۔ شہدا اور زخمیوں میں بڑی تعداد میں معصوم بچے اور خواتین شامل ہیں۔ 

Related Posts