سندھ ہائی کورٹ کا ضیا لنجار کے خلاف ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:سندھ ہائیکورٹ نے سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کیخلاف آمدن سے ذائد اثاثوں سے متعلق نیب کو 28 نومبر تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ جسٹس احمد علی شیخ کی سربراہی میں جسٹس عمر سیال پر مشتمل دو رکنی بینچ کے روبرو سابق صوبائی وزیر قانون ضیا الحسن لنجار کیخلاف آمدن سے ذائد اثاثوں سے متعلق سماعت ہوئی۔

پراسیکیوٹر نیب نے موقف دیا کہ ضیا الحسن لنجار کیخلاف انوسٹی گیشن مکمل کرلی ہے۔ انکوائری مکمل ہونے پر ریفرنس کی منظوری کیلئے معاملہ اسلام آباد بھیج دیا۔

مزید پڑھیں :پانچ نیب انکوائریوں کی منظوری ،سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر کی فائل بند

عدالت 28 نومبر تک ریفرنس دائر کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ نیب کے مطابق کرپشن کی اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیا۔ضیا الحسن لنجار کے ڈیفنس کراچی میں بنگلہ خریدنے کا بھی سراغ لگایا ہے۔

ضیا الحسن نے پبلک فنڈز کی رقم فرنٹ مین کے زریعے اپنے اکانٹس میں منتقل کرائی۔ سابق صوبائی وزیر نے میڈیکل کالج نواب اور دیگر فنڈز کی رقم ہڑپ کی۔

پبلک فنڈز کے 17 جبکہ کالج کے لیے مختص 13 کروڑ روپے رقم ضیالنجار کے اکاونٹ میں منتقل ہوئی ہے۔ عدالت نے ضیا لنجار کی عبوری ضمانت میں بھی توسیع کردی۔

Related Posts