سندھ ہائیکورٹ کاوفاقی حکومت کو ایک ہفتے میں کورونا ویکسین کی قیمت مقرر کرنے کا حکم

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

PAKISTAN TO VACCINATE 15-18 YEARS CHILDREN FROM MONDAY

کراچی : سندھ ہائیکورٹ نے وفاقی حکومت کو نجی شعبے کے تحت درآمد کی جانے والی کورونا ویکسین کی قیمت طے کرنے کے لئے ایک ہفتے کی مہلت دے دی۔

بدھ کے روز کورونا وائرس ویکسین کی 10 لاکھ خوراک کی درآمد سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران نجی کمپنی کے وکیل نے عدالت سے مطالبہ کیا کہ وہ درآمدی کھیپ کی فروخت کی اجازے دے،انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ویکسین کی درآمد میں کمپنی کو گمراہ کررہی ہے اور اب ویکسین بیچنے کی اجازت نہیں دی جارہی۔

عدالت نے ڈریپ کے وکلاء سے پوچھا کہ ویکسین کی قیمت کیوں طے نہیں کی گئی ہے اور اگر حکام کی طرف سے قیمت مقرر نہیں کی گئی تو ویکسین کس طرح درآمد کیا گیا۔ عدالت نے قیمتوں کا فیصلہ کرنے کے لئے حکومت کو ایک ہفتے کا وقت دیاہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزمعاون خصوصی صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا ہے کہ فیڈرل حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری کر رہی ہے۔

مزید پڑھیں: کراچی میں بھی کورونا بے قابو، شہر کے مزید علاقوں میں لاک ڈاؤن، آمد و رفت پر پابندی عائد

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ فیڈرل حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری کر رہی ہے، حکومت تمام پاکستانیوں کے لئے ویکسین کی خریداری جاری رکھے گی،صوبوں کے لئے ویکسین کی خریداری کے لئے کسی این او سی کی ضرورت نہیں۔

انہوں نے کہاکہ اگر کوئی صوبہ خریدنے کے قابل ہے تو کوئی بھی رجسٹرڈ ویکسین خرید سکتا ہے، وفاقی حکومت ویکسین خریداری میں صوبوں کو ہر قسم کی سہولت فراہم کرے گی۔

Related Posts