سندھ ہائیکورٹ پی ایس ایل میچزکے دوران سڑکوں کی بندش پربرہم،ٹریفک پولیس کو نوٹسزجاری

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SHC order to demolish illegal structures in karachi

کراچی میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 6 میچز کے دوران سڑکوں کی بندش پر سندھ ہائیکورٹ نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ٹریفک پولیس کو نوٹسز جاری کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پی ایس ایل میچز کے دوران نیشنل اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں بند نہ کرنے کا وعدہ توڑنے پر سندھ ہائی کورٹ نے ٹریفک پولیس کے افسران کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کردیے۔جسٹس محمد علی مظہر کی سربراہی میں گزشتہ سماعت کے دوران ایس ایس پی ٹریفک ایسٹ نے تحریری حلف نامہ داخل کیا تھا۔

مذکورہ تحریری حلف نامے کے مطابق پولیس نے وعدہ کیا تھا کہ صرف ایک سڑک سر شاہ سلیمان روڈ سوک سینٹر تا اسٹیڈیم بند کی جائے گی، اس کے علاوہ کوئی سڑک بند نہیں ہوگی،جس پر سندھ ہائی کورٹ نے  کیس خارج کرتے ہوئے کہا تھا کہ اگر کوئی سڑک بند کی گئی تو پھر توہین عدالت کی کاروائی ہوگی۔

تاہم پی ایس ایل میچوں کے دوران انتظامیہ نے نیو ٹاون تھانہ تا نیشنل اسٹیڈیم تک بھی دوسری سڑک بند کردی جبکہ ڈالمیا تک جانے والی سڑک کا بھی یہی حال کیا گیا، جس پر پاسبان پاکستان نے توہین عدالت کی درخواست دائر کردی۔ عدالت نے ٹریفک پولیس پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے توہین عدالت کے نوٹسز جاری کردیے ہیں۔

اس حوالے سے کیس کے وکیل خالد صدیقی ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ سڑک بند کر دی گئی جس کے باعث مریض ہسپتال نہ پہنچ سکے اور 2 نوجوان جن میں اسامہ سعید بھی شامل ہے، ٹریفک میں پھنسی ایمبولینس میں انتقال کر گئے۔سندھ ہائی کورٹ کے جسٹس محمد علی مظہر نے ٹریفک اور ضلعی پولیس پر سخت برہمی کا اظہارکیا ہے۔

عدالت نے ریمارکس دئیے کہ سڑکیں بند ہونے سے دیگر سڑکوں پر ٹریفک جام ہو جاتا ہے اور ڈکیتیوں میں اضافہ ہوتا ہے۔ پولیس عوام کو سڑکوں پر تحفظ فراہم کرے اور سڑکوں پر زیادہ اہلکار تعینات کیے جائیں اور ٹریفک کی روانی میں تعطل نہ آنے دیا جائے۔عدالت نے سماعت 26 فروری تک ملتوی کرتے ہوئے ٹریفک پولیس افسران کو طلب کر لیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: کراچی پولیس پروٹوکو ل میں مضرِ صحت چھالیہ سپلائی کرنے لگی، 6 تھانے ملوث

Related Posts