کراچی پولیس پروٹوکو ل میں مضرِ صحت چھالیہ سپلائی کرنے لگی، 6 تھانے ملوث

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی میں اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کا دھندہ عروج پر، سائٹ بی تھانہ اہم گڑھ بن گیا
کراچی میں اسمگل شدہ چھالیہ سپلائی کا دھندہ عروج پر، سائٹ بی تھانہ اہم گڑھ بن گیا

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی میں چھالیہ سپلائی کا غیر قانونی کام عروج پر ہے جس میں مبینہ طور پر 6 تھانوں کے ایس ایچ اوز ملوث ہیں جبکہ سائٹ بی تھانہ اس کا اہم گڑھ سمجھا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعید آباد ٹرمینل سے اسمگل شدہ چھالیہ سائٹ بی تھانے تک پولیس پروٹوکول میں پہنچائے جانے کا انکشاف سامنے آیا ہے۔ ایس ایچ او سائٹ بی اہم کردار ادا کرنے لگا۔

اسمگل کی گئی چھالیہ کے بیوپاری نعمان میمن اور عمران میمن سمیت فرنٹ مین ارشاد تمام چھوٹی بڑی سپاری بنانے والی کمپنیوں کو چھالیہ سپلائی کرنے لگے۔ باوثوق ذرائع نے بتایا کہ سائٹ بی تھانے سے شہر بھر میں بڑے پیمانے پر چھالیہ سپلائی کی جاتی ہے۔

سعید آباد ٹرمینل سے اسمگل شدہ چھالیہ خفیہ طورپر ٹرالر، کنٹینراور ڈبل کیبن گاڑیوں سمیت چھوٹی گاڑیوں کے ذریعے سعید آباد، مدینہ کالونی، بلدیہ، شیر شاہ، ڈاکس اور سائٹ بی پہنچ کرشہر میں سپلائی کی جاتی ہے۔

چھالیہ سائٹ بی تھانے کی حدود میں واقع پھاٹک کے قریب بریک باؤنڈ والی گلی میں گودام نمبر 47 اور مزید مقامات سے سپلائی کی جاتی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ چھالیہ کی سپلائی میں دو سگے بھائی نعمان میمن اور عمران میمن شامل ہیں۔

غیر قانونی چھالیہ سپلائی میں اہم کردار فرنٹ مین ارشاد نامی شخص ادا کرتا ہے جو کہ بغاوت کرنے والوں کو ٹھکانے لگانے اور نشان عبرت بنانے کا ماہر سمجھا جاتا ہے۔ ارشا نامی یہ شخص چھالیہ سپلائی کو خفیہ رکھنے کیلئے اہم کردار ادا کرتا ہے۔

چند روز قبل چھالیہ کی ڈیلنگ کی معلومات لیک کرنے والے سندھی ڈرائیور کو بھی ارشاد، نعمان اور عمران نے بدترین تشد د کا نشانہ بنایا۔ذرائع کے مطابق کہ تھانہ سائٹ بی میں تعینات تھانیدار زوار حسین موجودہ وقت میں ان تمام کرداروں کا سرپرست بنا ہوا ہے۔

باوثوق ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ چھالیہ کی سپلائی میں موٹرسائیکل اسکواڈ اور پولیس موبائلز کی خدمات بھی لی جاتی ہیں۔ سعید آباد سے سائٹ بی تک پولیس اسکواڈ میں گاڑیوں کو بحفاظت سائٹ بی کے گودام نمبر 47 تک پہنچایا جاتاہے۔

یہ بھی پڑھیں:  سہراب گوٹھ سے نوجوان بازیاب، 2 کروڑطلب کرنے والے 3 اغواء کار گرفتار

Related Posts