آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس: منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 11مارچ تک توسیع

مقبول خبریں

کالمز

Ceasefire or a Smokescreen? The US-Iran Next Dialogue of Disillusions
جنگ بندی یا دھوکہ؟ امریکا اور ایران کے درمیان فریب پر مبنی اگلا مکالمہ
Israel-Iran War and Supply Chain of World Economy
اسرائیل ایران جنگ اور عالمی معیشت کی سپلائی چین
zia-2-1-3
بارہ روزہ جنگ: ایران اور اسرائیل کے نقصانات کا جائزہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Manzoor Wasan's interim bail extended till October 4

کراچی: سندھ ہائی کورٹ نے آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پیپلز پارٹی کے سینئررہنما منظور وسان کی حفاظتی ضمانت میں 11 مارچ تک توسیع کرتے ہوئے نیب سے پیش رفت رپورٹ طلب کرلی ہے۔

بدھ کوسندھ ہائی کورٹ میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی سربراہی میں پیپلز پارٹی رہنما منظور وسان کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس کی سماعت کی ، منظور وسان سمیت دیگر ملزم عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے بتایا منظوروسان کے خلاف 42مزیدجائیدادیں ملی ہیں، چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ نے کہاکہ تمام جائیدادیں منظور وسان کے نام ہیں،اس کا کیا ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں :عدالت نے منی لانڈرنگ کیس میں حمزہ شہباز کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی

نیب پراسیکیوٹرنے کہاکہ منظور وسان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، حتمی رپورٹ پیش کرنے کے لیے مزید مہلت دی جائے۔چیف جسٹس نے کہاکہ ہمیں سب پتہ ہے نیب کیا کررہی ہے، پورے سندھ میں گل گلزار ہورہاہے۔

بعدازاں عدالت نے ڈی جی نیب سکھر، کیس آفیسر کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہاکہ آئندہ سماعت پر ڈی جی نیب سکھر پیش ہوکربتائیں کیاچل رہاہے۔عدالت نے نیب سے 11 مارچ کو پیش رفت رپورٹ طلب کرلی۔

Related Posts