پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا، شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا، شوکت ترین
پاکستان اس سال ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا، شوکت ترین

اسلام آباد: وفاقی وزیر خزانہ اور محصولات شوکت ترین نے کہا کہ پاکستان اس سال فنانشل ایکشن ٹاسک فورس (ایف اے ٹی ایف) کی گرے لسٹ سے نکل جائے گا کیونکہ اس نے ٹاسک فورس کے مقرر کردہ تقریباً تمام اہداف پہلے ہی حاصل کر لیے ہیں۔

شوکت ترین جو اس وقت دبئی میں موجود ہیں نے بتایا کہ ”ہم نے ایکشن پلان کے 27 میں سے 26 شرائط کو مکمل کر لیا ہے،”اس لئے قوی اُمید ہے کہ ہم گرے لسٹ سے باہر آجائیں گے۔

واضح رہے کہ جمعے کو ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کو گرے لسٹ میں برقرار رکھنے کا اعلان کیا تھا جب کہ اس فہرست سے نکالنے کے لیے مطلوبہ ایکشن آئٹمز کو مکمل کرنے میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔

ایک بیان میں، ایف اے ٹی ایف نے کہا کہ پاکستان نے اپنے 2018 کے ایکشن پلان میں 27 میں سے 26 کو مکمل کیا۔ ایف اے ٹی ایف نے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ایک باقی شدہ ہدف کو جلد از جلد حل کرنے کے لیے پیش رفت جاری رکھے۔

مزید پڑھیں: پاکستان میں اسلامی بینکاری کی مقبولیت میں تیزی سے اضافہ

اس میں مزید کہا گیا کہ جون 2021 کے بعد سے، پاکستان نے اپنی AML/CFT نظام کو بہتر بنانے کے لیے تیزی سے اقدامات کیے ہیں اور کسی بھی متعلقہ ڈیڈ لائن کی معیادختم ہونے سے پہلے سات میں سے چھ ایکشن آئٹمز کو مکمل کر لیا ہے۔

Related Posts