ملک میں گیس بحران بر وقت اقدامات نہ کرنے کے باعث پیدا ہوا۔شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ملک میں گیس بحران بر وقت اقدامات نہ کرنے کے باعث پیدا ہوا۔شوکت ترین
ملک میں گیس بحران بر وقت اقدامات نہ کرنے کے باعث پیدا ہوا۔شوکت ترین

اسلام آباد: مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ ملک بھر میں گیس کا بحران بر وقت اقدامات نہ کرنے کے باعث پیدا ہوا۔ کارگوز بر وقت حاصل نہیں کیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے انٹرویو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بر وقت اقدامات نہیں اٹھائے، اس لیے گیس کا بحران آیا، جو کارگو لینا تھے، نہیں لیے گئے۔ وقت گزر جانے کے بعد بین الاقوامی منڈی میں گیس مہنگی ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:

گیس بحران سمیت تمام مسائل کا حل پی ٹی آئی حکومت کا خاتمہ ہے، بلاول بھٹو

ملک بھر میں گیس کی لوڈ شیڈنگ، صنعتیں اور گھریلو صارفین اذیت کا شکار

مشیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا کہ رواں برس دسمبر یا پھر آئندہ برس جنوری میں بین الاقوامی سطح پر گیس کی قیمتوں میں کمی متوقع ہے۔ حکومت گیس کا بحران کم کرنے کیلئے اقدامات اٹھا رہی ہے۔ خیال رہے کہ گیس بندش سے ملکی صنعتوں کو اربوں کا نقصان ہورہا ہے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل ایف پی سی سی آئی کے صدر میاں ناصر حیات مگوں نے حکومت کی جانب سے غیر برآمدی صنعتوں کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کے فیصلے پر گہری تشویش اور مایوسی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس اقدام سے اربوں روپے کا نقصان ہوگا۔

میاں ناصر مگوں  نے آج سے 2 روز قبل حکومت سے سوال کیا کہ کوئی پیشگی انتظامات کیوں نہیں کیے گئے تھے؟ جبکہ حکومت میں موجود ہر شخص کو اچھی طرح معلوم تھا کہ سردیوں کے مہینوں میں گیس کی شدید قلت ہو جائے گی۔

Related Posts