اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری، غریبوں کا تحفظ یقینی بنائینگے۔شوکت ترین

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری، غریبوں کا تحفظ یقینی بنائینگے۔شوکت ترین
اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری، غریبوں کا تحفظ یقینی بنائینگے۔شوکت ترین

واشنگٹن: وفاقی وزیرِ خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ حکومت اصلاحاتی ایجنڈے پر کام جاری رکھے ہوئے ہے اور ہم غریبوں کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین معاشی ٹیم کے ہمراہ امریکا پہنچ گئے۔ گورنر اسٹیٹ بینک، سیکریٹری خزانہ اور دیگر حکام بھی ان کے ہمراہ واشنگٹن پہنچے۔ میڈیا سے گفتگو کے دوران شوکت ترین نے کہا کہ ہم پسماندہ طبقات کا تحفظ یقینی بنائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:

شوکت ترین، فیصل واوڈا سمیت 700سے زائد پاکستانیوں کے نام پنڈورا پیپرز میں شامل

پاکستان میں پٹرول کی قیمتیں خطے کے مقابلے میں کم ہیں، شوکت ترین

سعودی عرب پاکستان کو مؤخر ادائیگیوں پر تیل فراہم کرے گا۔شوکت ترین

دورۂ امریکا کے دوران وزیر خزانہ کی ورلڈ بینک کے نائب صدر سے ملاقات ہوئی۔ شوکت ترین پاکستان امریکا بزنس کونسل کی دعوت پر راؤنڈ ٹیبل کانفرنس میں شریک ہوں گے اور واشنگٹن میں ترک ہم منصب سمیت دیگر شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔

خیال رہے کہ تحریکِ انصاف کی وفاقی حکومت غریب عوام کو ریلیف دینے کیلئے پر عزم ہے۔ اس سے قبل وزیر خزانہ نے کہا کہ چینی کی درآمد میں تاخیر اور مہنگی چینی درآمد کرکے قومی خزانے کو نقصان پہنچانے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 گزشتہ ماہ وفاقی کابینہ کے اجلاس کے منٹس پر مشتمل دستاویز کے مطابق اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کے لئے پیش کی جانے والی سمریوں پر تبادلہ خیال کے دوران نشاندہی کی گئی کہ چینی کی درآمد میں تاخیر سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔

مزید پڑھیں: مہنگی چینی درآمد کرنے والوں کے خلاف کارروائی ہوگی، شوکت ترین

Related Posts