پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سونیا حسین کیلئے جون کا مہینہ زیادہ حوصلہ افزاء ثابت نہ ہوسکا، قبل ازیں متھیرا کے سخت تبصرے کا نشانہ بنے والی فنکارہ کو ماہرہ خان پر تنقید پر فلمساز شرمین عبید چنائے نے بھی کھری کھری سنا دیں۔
شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کو ماضی میں تنقید کا نشانہ بنانے پر شرمین عبید چنائے خاموش نہ رہ سکیں۔ سن 2018ء میں یاسر حسین کے ٹاک شو میں سونیا حسین سے پوچھا گیا کہ ماہرہ خان کی وہ فلم بتائیے جو انہیں نہیں کرنی چاہئے تھی۔
میزبان یاسر حسین نے اداکارہ سونیا حسین کو 3 فلموں کے نام بتائے جن میں ورنہ، رئیس اور ہو من جہاں شامل تھیں اور کسی ایک کا انتخاب کرنے کا کہا۔ معروف فنکارہ نے کہا کہ مجھے رئیس میں شاہ رخ خان کے ہمراہ معمولی کردار ادا کرنے میں دلچسپی نہیں۔
آسکر ایوارڈ یافتہ فلم ساز شرمین عبید چنائے نے سونیا حسین کی یہ رائے 3 سال بعد جا کر پڑھی اور لفظوں کے چناؤ پر فنکارہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ مت سمجھیں کہ آپ کو کبھی ماہرہ خان بننے کا موقع ملے گا۔
فلمساز شرمین عبید چنائے نے کہا کہ کیونکہ آپ ماہرہ خان نہیں ہیں، اس لیے آپ کو شاہ رخ خان کے ساتھ فلم کرنے کا موقع دیا جائے یا نہیں، یہ سوال بھی نہیں کیا جائے گا اور آپ نہیں بھی نہیں کہہ سکیں گی۔آپ کو انڈسٹری کی دیگر خواتین کی ہتک کوئی حق نہیں۔
شرمین عبید چنائے نے ماہرہ خان کو تنقید کا نشانہ بنانے پر سخت الفاظ میں ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ نے جو الفاظ کہے وہ آپ کی شخصیت کا اظہار کرتے ہیں کہ آپ کن حالات میں پلی بڑھیں اور آپ کی پرورش کہاں ہوئی ہے۔
خیال رہے کہ اِس سے قبل پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف میزبان اور ماڈل متھیرا نے مشہور ومعروف اداکارہ پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ سونیا حسین جیسی خواتین کی روح خوبصورت چہرے کے باوجود بھدی اور بدصورت ہوتی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر رواں ماہ اپنے پیغام میں اداکارہ متھیرا نے کہا کہ میں طلاق کے بعد ذہنی دباؤ سے جنگ لڑ رہی ہوں اور اسی دوران ایک خوفناک تجربہ ہوا جب اداکارہ سونیا حسین نے مجھ سے نازیبا گفتگو کی۔
مزید پڑھیں: سونیا حسین کی روح خوبصورت چہرے کے باوجود بدصورت ہے۔متھیرا