عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، شرجیل میمن

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، شرجیل میمن
عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے، شرجیل میمن

کراچی: صوبائی وزیر اطلاعات، ٹرانسپورٹ و ماس ٹرانزٹ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ پچھلے چارپانچ دن سے پاکستان میں وہ کچھ ہورہا ہے جو75سالوں میں نہیں ہوا، جو شخص بیرونی طاقتوں کی مدد سے ملک میں انارکی پیدا کر رہے ہیں، انہیں عدالتوں سے آؤٹ آف وے ریلیف دیا جا رہا ہے، عمران خان کے لئے ریلیف کا جمعہ بازار لگا دیا گیا ہے۔

شرجیل میمن نے کہا کہ انہیں بائے ون گیٹ نائن کے پیکیج دیئے جا رہے ہیں، لیکن ملک کے آئین اور ایٹمی طاقت کے خالق شہید ذوالفقار علی بھٹو اور ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دینے والی شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے مقدمات کے لیے عدالتوں کے پاس وقت نہیں۔

شہید ذوالفقار علی بھٹو کے عدالتی قتل کا ریفرنس گزشتہ 10 سال سے زیر التوا ہے، جبکہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی شہادت کے مقدمے میں پیشیاں غیر معینہ مدت کے لیے ملتوی کر دی جاتی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کو عدالتوں سے کسی قسم کا ریلیف نہیں انصاف چاہیے۔ عدالتیں ان دو مقدمات میں چاہے جو بھی فیصلہ کریں ہمیں منظور ہے، لیکن ان مقدمات پر روزانہ کی بنیاد پر سنوائی کی جائے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کے روز سندھ آرکائیوز کمپلیکس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جمہوریت بھی رہی اور آمریت بھی رہی ہے جو بھی نظام ہوتا تھا وہ ظاہر نظر آتا تھا۔

انہوں نے کہا کہ چاردن سے انارکی پیدا کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، پولیس نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد کی کوشش کی، لیکن سب نے دیکھا کہ پولیس کے ساتھ کیا حشر کیا گیا۔ پولیس پر ڈنڈے برسائے گئے،غلیل اور پیٹرول بم مارے گئے۔

پچاس سے زائد پولیس اہلکار زخمی کئے گئے، کیا پولیس والے معصوم سپاہی کسی کی اولاد نہیں، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے عوام کواپیل کی زمان پارک پہنچیں اور دھمکیاں دیں کہ جوورکرز لیکر نہیں آئے گا ان کوٹکٹ نہیں دوں گا۔

مزید پڑھیں:میرے پاس حاضر ہو کر میری حاضری قبول فرمائی جائے، مریم کی عمران خان پر تنقید

انہوں نے کہا عمران خان نے پاکستانیوں کوپیغام دیا کہ وہ سب سے بڑے بدمعاش اورغنڈے ہیں۔ عمران خان سمجھتے ہیں کہ ان کو آئین و قانون کے تحت بلایا نہیں جاسکتا۔

Related Posts