چارجر کا مسئلہ حل، کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں کل آجائیں گی۔شرجیل میمن

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!

کراچی: وزیرِ اطلاعات و ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ چارجرکا مسئلہ حل کر لیا گیا ہے جبکہ کراچی کیلئے مزید الیکٹرک بسیں کل آجائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق اپنی ایک پریس کانفرنس کے دوران وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا کہ الیکٹرک بسوں کے چارجر کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔ اضافی چارجرز بھی منگوا لیے ہیں۔ الیکٹرک بسیں کل سے سڑکوں پر رواں دواں ہوں گی۔

یہ بھی پڑھیں:

چین کا انتباہ، پی ٹی آئی اقتدار سے سی پیک کو نقصان ہوگا۔احسن اقبال

وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ کراچی کے شہریوں کیلئے مزید بسیں بھی منگوائی گئی ہیں جو کل پہنچیں گی اور پھر جولائی کے آخر میں بھی مزید بسیں یہاں آئیں گی۔ سندھ حکومت صحت کی سہولیات کے حوالے سے ملک بھر میں اوّل نمبر پر ہے۔

صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سندھ میں ہیلتھ کارڈ کے بغیر علاج ہوتا ہے۔ کوئی بھی شخص علاج کی سہولت حاصل کرسکتا ہے۔ میری طبیعت خراب ہوگئ تھی۔ میں این آئی سی وی ڈی حیدر آباد چلا گیا۔ لوگ سرکاری ہسپتالوں پر زیادہ اعتبار کر رہے ہیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ 15جولائی سے شروع ہونے والے دھابیجی اکنامک زون سے پبلک پرایئویٹ پالیسی کے تحت روزگار اور سرمایہ کاری بڑھے گی۔ سرمایہ کاروں کو مشینری ڈیوٹی اور 10 سال تک ٹیکس سے استثنیٰ حاصل ہوگا۔ عالمی ادارے ہمارا کام سراہ رہے ہیں۔ 

 

Related Posts