سندھ کے عوام عمران خان کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔شرجیل میمن

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

عمران خان کو کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف
عمران خان کو کس کی وجہ سے ناکامی ملی؟ شرجیل میمن کا اہم انکشاف

کراچی: وزیرِ اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم شوق پورا کر لیں، سندھ کے عوام عمران خان کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سابق وزیر اعظم عمران خان نے خطاب کے دوران کہا کہ آصف زرداری اور بلاول تیار ہوجائیں، میں سندھ آرہا ہوں۔ زرداری سے سندھ کو آزاد کراؤں گا۔

یہ بھی پڑھیں:

اب 20 نہیں،25 لاکھ افراد اسلام آباد پہنچیں گے، عمران خان

خطاب پر ردِ عمل دیتے ہوئے وزیرِ اطلاعات سندھ نے کہا کہ سندھ پاکستان کا خودمختار صوبہ ہے۔ یہاں کے لوگ سیاسی طور پر باشعور ہیں۔ اپنے فیصلے خود کرنا جانتے ہیں۔

عمران خان کی سندھ آمد اور زرداری سے آزادی دلانے کے اعلان پر تبصرہ کرتے ہوئے شرجیل میمن نے کہا کہ چیئرمین پی ٹی آئی اپنا شوق پورا کر لیں، سندھ کے عوام ان کو گھاس بھی نہیں ڈالیں گے۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کی وفاقی حکومت نے عمران خان کے بیان کو غنڈہ گردی قرار دے دیا۔ وزیرِ اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا کہ آئینی تقاضوں کی بات سیاسی منافقت ہے۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ قومی اسمبلی میں جو ہوا، وہی شرمناک تماشا پنجاب میں بھی دہرایا گیا۔ عمران خان کے روئیے کی وجہ سے عدالتوں کے دروازے رات کو کھولے گئے تھے۔

Related Posts