اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ
اسٹاک مارکیٹ میں 400 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی: پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آج کاروباری روز کے دوران مثبت رجحان دیکھا گیا، کے ایس ای 100انڈیکس میں سرمایہ کاروں کے مثبت جذبات کی وجہ سے 394 پوائنٹس کا اضافہ ہوا، جو کہ 0.87 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

آج کاروباری روز کے دوران مجموعی طور پر 161,824,998 حصص کے مقابلے 139,251,269 حصص کا کاروبار ہوا جبکہ گزشتہ کاروباری روز 4.464 ارب روپے کے مقابلے حصص کی تجارتی مالیت 4.476 ارب روپے ریکارڈ کی گئی۔

اسٹاک مارکیٹ میں 313 کمپنیوں نے اپنے حصص کا لین دین کیا۔ ان میں سے 187 کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ اور 105 کے حصص کی قیمتوں میں کمی جبکہ 21 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

تین ٹاپ ٹریڈنگ کمپنیاں تھیں، جن میں الشہیر کارپوریشن کے 11,268,667 حصص 10.48 روپے فی حصص تھے۔ ورلڈ کال ٹیلی کام 11,211,536 حصص کے ساتھ 1.17 روپے فی حصص اور دیوان موٹرز 8,848,489 حصص کے ساتھ 16.41 روپے فی حصص تھے۔

کاٹن پام کے فی حصص کی قیمت میں سب سے زیادہ 31.31 روپے کا اضافہ ہوا جو 1,298.30 روپے پر بند ہوا جب کہ دوسرے نمبر پر انڈس العباس شوگر رہی جس کی فی حصص قیمت 23.98 روپے اضافے کے ساتھ 504.99 روپے پر بند ہوئی۔

مزید پڑھیں:کے الیکٹرک صارفین کیلئے بجلی 10.32 روپے فی یونٹ تک مزید مہنگی کرنیکی درخواست نیپرا کو موصول

محمود ٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت 47.55 روپے کی سب سے زیادہ کمی کے ساتھ 586.45 روپے پر بند ہوئی۔ اس کے بعد آرکروما پاک روپے 27.58 کمی کے ساتھ 454.42 روپے پر بند ہوا۔

Related Posts